कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الرحمت اسکول کے ڈائریکٹر کا خاتون ٹیچر سے ناروا سلوک، ویڈیو وائرل

الرحمت اسکول بن گیا ٹیچر کے لیے زحمت !

ناندیڑ:8؍مارچ (شیخ اکرم) عالمی یوم خواتین کے موقع پر الرحمت اینگلور انگلش اردو اسکول ( عمر کالونی، ناندیڑ) کے ڈائریکٹر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں ایک خاتون ٹیچر پر کتے کی طرح بھونکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ربانی نامی ڈائریکٹر مذکورہ خاتون ٹیچر پر نہایت نازیبا الفاظ میں چیخ رہے ہیں اور ساتھ ہی کتے کی مانند بھونک کر انہیں ذلیل کر رہے ہیں۔ اس توہین آمیز رویے پر عوام، والدین اور تعلیمی حلقوں میں شدید ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ خاتون ٹیچر سے ڈائریکٹر نے کسی معمولی بات پر انتہائی ناپسندیدہ انداز میں ان سے بدسلوکی کی۔ یہ رویہ نہ صرف ان کی توہین ہے بلکہ اس سے تعلیمی ادارے کا وقار بھی مجروح ہوا ہے۔اس واقعے کے بعد متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے ڈائریکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کئی طلبہ کے والدین نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایسے رویے کے حامل شخص کو تعلیمی نظام سے دور رکھا جائے تاکہ طلبہ پر اس کے منفی اثرات نہ پڑیں۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ خاتون ٹیچر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ انتظامیہ اور متعلقہ حکام اس معاملے پر کیا کارروائی کرتے ہیں اور کس طرح انصاف کے تقاضے پورے کیے جاتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے