कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الحاج سید اصغر عرشی کی جانب سےبابرکت دعوتِ افطار و طَعام کا اہتمام

ملکاپور: 16/ مارچ (محمد احسان سر) ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت فضاؤں میں سابق صدر مدرس و عبوری پرشاسن ادھیکاری نگر پریشد ملکاپور الحاج سید اصغر عرشی کی جانب سے بروز اتوار 15 مارچ ایک بابرکت دعوتِ افطار و طَعام کا اہتمام کیا گیا. اس روح پرور تقریب میں شہر اور اطراف کے معززین، علماء، ائمہ کرام، سماجی، سیاسی و مذہبی شخصیات، عوامی نمائندوں اور دیگر خاص و عام معزز مہمانان نے بڑی تعداد میں شرکت کی. افطار و دعوت طَعام کی اس روحانی محفل میں باہمی اخوت، محبت اور بھائی چارے کا خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا. حاضرین نے ماہِ رمضان کی برکتوں کو حاصل کرتے ہوئے بڑے پرلطف و خوشگوار انداز میں اجتماعی طور پر دعوت افطار و طَعام نوش فرمایا اور ایک دوسرے کے ساتھ خیر سگالی اور محبت کے جذبات کا اظہار کیا. اس موقع پر میزبان الحاج سید اصغر عرشی اور ان کے فرزندان و برادران نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور تقریب میں شرکت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب خوشگوار اور روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے