
بیروت:20؍ستمبرــ:لبنان کے وزیر اعظم میقاتی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی طرف سے ٹیکنالوجیکل وار شروع کرتے ہوئے پیجرز اور واکی ٹاکیز کو دھماکوں کا نشانہ بنائے جانے کا اقوام متحدہ نوٹس لے۔وزیر اعظم نجیب میقاتی کا یہ بیان جمعرات کو سامنے آیا ہے جبکہ جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس معاملے کا نوٹس لینے والا ہے۔نجیب میقاتی نے اپنے بیان میں کہا ‘ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جمعہ کے روز اس بارے میں ضرور سخت موقف اختیار کیا جانا چاہیے۔ کہ اسرائیل نے پیجرز اور واکی ٹاکی حملے کر کے جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔’