किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقلیتی طلبہ کے لیے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لیےاسکالرشپ اسکیم میں درخواست دینے کی آخری تاریخ میں یکم اگست تک توسیع

ناندیڑ:23 ؍جولائی(نمائندہ اعتبار) ریاستی اقلیتی برادری کے طلبہ کے لیے بیرون ملک پوسٹ گریجویٹ ڈگری اور پی ایچ ڈی کورسز کے لیے اسکالرشپ اسکیم کے تحت طلبہ سے درخواستیں طلب کرنے کی منظوری اقلیتی امور کے محکمے نے دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے 18 جولائی 2025 ءسے طلبہ سے براہ راست اور آن لائن درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں مہاراشٹرا حکومت کی ویب سائٹ www.maharashtra.gov.in پر تفصیلی اشتہار شائع کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت درخواست دینے کی آخری تاریخیکم اگست 2025 ءتک بڑھا دی گئی ہے۔تعلیمی سال 2025-26 میں اقلیتی برادری کے طلبہ کے لیے بیرون ملک پوسٹ گریجویٹ ڈگری اور پی ایچ ڈی کورسز کے لیے اسکالرشپ اسکیم کے تحت جلد از جلد کمشنر، سماجی بہبود کمشنریٹ، 3 چرچ پاتھ، پونے۔01 کے پاس درخواستیں جمع کرانی چاہئیں، یہ اپیل سماجی بہبود محکمے کے اسسٹنٹ کمشنر شیوانند منگیرے نے کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے