कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقلیتی طبقے کے طلبہ سے اسکالرشپ اسکیم کے لیے درخواست دینے کی اپیل

ناندیڑ:20 دسمبر(نامہ نگار) اقلیتی طبقے کے طلبہ کے لیے تعلیمی کورسز کے تحت اسکالرشپ اسکیم کے لیے خالی جگہیں پُر کی جائیں گی۔ اس کے لیے طلبہ سے 16 دسمبر سے براہ راست اور آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔مہاراشٹر حکومت کی ویب سائٹ www.maharashtra.gov.in پر اس حوالے سے تازہ معلومات تفصیل کے ساتھ شائع کی گئی ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ منگل31 دسمبر 2024ء مقرر کی گئی ہے۔ناندیڑ ضلع کے اقلیتی طبقے کے طلبہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں کمشنر سماجی بہبود کمشنریٹ، 3 چرچ پتھ، پونے کے دفتر میں مقررہ وقت کے اندر جمع کروائیں۔ یہ اپیل سماجی بہبود کے اسسٹنٹ کمشنر شیوانند منگیرے نے کی ہے۔مہاراشٹر حکومت کے سماجی انصاف و خصوصی امداد محکمہ کے تحت سال 2024-25ء میں ریاست کے اقلیتی طبقے کے طلبہ کے لیے بیرونِ ملک پوسٹ گریجویٹ ڈگری اور پی ایچ ڈی کورسز کے تحت وظیفہ اسکیم کے لیے طلبہ سے درخواستیں طلب کرنے کی منظوری حکومت کے اقلیتی شعبے نے دی ہے، یہ بات بھی جاری کردہ پریس نوٹ میں واضح کی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے