कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقلیتی دن کے موقع پر ناندیڑ کلکٹر سے حافظ و قاضی رفیق مطالبہ

ناندیڑ:19؍دسمبر(راست) اردو گھر میں mpsc.upsc کوچنگ شروع کی جائے اور پہلی جماعت سے ساتویں جماعت کے طلباء وطالبات کی اسکالر شپ پھرسے شروع کیا جائے ۔ناندیڑ 18 دسمبر 2025 کو حکومت کی طرف سے اقلیتی دن منایا جارہا ہے ،اسی مناسبت سے آج صبح 11 بجے ضلع کلکٹر آفیس ناندیڑ میں اقلیتوں کے مسا ئل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ہر سماج کے تمام ذمداران موجود تھے ۔اجلاس میں حافظ و قاضی محمد رفیق نے مسلمانوں کو در پیش مسائل اور پہلی جماعت سے ساتویں جماعت کے طلباء کو موجودہ حکومت نے اسکالر شپ بند کر کے حق تلفی کی ہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے ہم اقلیتی دن کے موقع پر مطالبہ کرتے ہوئے آرہے ہیں کہ سابقہ کی طرح واپس اسکالر شپ شروع کرکے طلباء کو تعلیمی حوصلوں میں اضافہ کرنے میں مدد کریں اور سچر کمیٹی ،رنگناتھ مشرا کمیشن، ڈاکٹر محمود الرحمان کمیٹی کے سفارشات پر فوری عمل کروایا جائے اور دیگلور ناکہ پرقائم اردو گھر میں mpsc upsc کلا سیس شروع کی جائے، تاکہ اقلیتوں کے طلباء وطالبات کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔اس موقع پر حافظ و قاضی محمد رفیق اشاعتی شہر صدر جمعیۃ علماء ناندیڑ مفتی شفیع الدین قاسمی انجنیئر عبد القدیر صاحب محمد شکیل صاحب سٹی زراکس ودیگر معززین شہر و سیاسی سماجی شخصیات موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے