किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقصی کی بندش، قبلہ اول کی حرمت پر سنگین حملہ ہے: شیخ عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس:25؍جون:مسجد اقصی کے خطیب اور ممتاز دینی رہنما شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے مسجد اقصی کی مسلسل بندش، قبلہ اول کی حرمت پر ایک کھلا حملہ اور انتہائی افسوسناک و عجیب طرز عمل ہے، جس کا مقصد وہاں نیا قابض اسٹیٹس مسلط کرنا ہے۔شیخ عکرمہ صبری نے منگل کے روز ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی کو بند رکھنا ہزاروں مسلمانوں کو وہاں نماز ادا کرنے کے حق سے محروم کر دینا ہے، جبکہ دوسری طرف صہیونی آبادکاروں کو وہاں گھسنے اور اس کو پامال کرنے کی کھلی اجازت دی جا رہی ہے۔ یہ طرز عمل ہر صورت ناقابل قبول اور نہ صرف مذہبی آزادی کی پامالی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض اسرائیلی ریاست نے مسجد اقصی کے خلاف اپنی درندگی اور سخت گیر پالیسیاں سنہ2023 میں غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران شروع کی تھیں، جو تاحال جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض افواج نے نہ صرف بیت المقدس شہر کو گھیرے میں لے رکھا ہے بلکہ اس کے قدیم حصے میں فلسطینیوں کے داخلے پر بھی پابندیاں لگا رکھی ہیں۔شیخ صبری نے کہا کہ دنیا کی کوئی ریاست عبادت گاہوں کو بند نہیں کرتی، یہ صرف قابض اسرائیل ہے جو مسجد اقصی پر قبضے کے ناپاک عزائم رکھتا ہے، مگر یاد رکھا جائے کہ یہ جبری اقدامات مسجد اقصی پر صہیونیوں کا کوئی حق ثابت نہیں کر سکتے۔انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی حکومت مسجد اقصی میں اپنی نام نہاد "خودساختہ حاکمیت مسلط کرنے اور اسلامی وقف کی انتظامیہ سے اس کی نگرانی کا اختیار چھیننے کے لیے کوشاں ہے۔ ساتھ ہی، وہ مسجد کے محافظوں پر پابندیاں اور دبا ڈال رہی ہے تاکہ مزاحمت کو کچلا جا سکے۔شیخ صبری نے خبردار کیا کہ مسجد اقصی خطرے میں ہے، اور اس کے خلاف بڑے پیمانے پر منصوبے بنائے جا رہے ہیں، جنہیں ناکام بنانے کے لیے مسلمانوں کو مسجد اقصی کا رخ کرنا ہوگا۔ انہوں نے تمام اہل ایمان اور بالخصوص اہل قدس سے اپیل کی کہ وہ سخت ترین پابندیوں اور صہیونی رکاوٹوں کے باوجود مسجد اقصی کی جانب رخت سفر باندھیں، اور قبلہ اول کا دفاع کریں۔اس وقت قابض اسرائیلی افواج مسلسل مسجد اقصی کو بند رکھ کر اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اور اس مقصد کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں۔ نمازیوں کو روکا جا رہا ہے اور ان کے مسجد کے صحن میں نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی ہے۔واضح رہے کہ اتوار کی صبح قابض اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر مسجد اقصی کو مکمل طور پر بند کر دیا اور وہاں موجود نمازیوں کو زبردستی نکال دیا، حالانکہ اس سے چند روز قبل اسے جزوی طور پر کھولا گیا تھا اور محض 500 افراد کو داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ سب اس وقت ہوا جب قابض اسرائیل نے 13 جون کو ایران کے خلاف جارحیت کے ساتھ ساتھ مسجد اقصی پر بھی بندش لگا دی تھی۔قابض پولیس نے فلسطینیوں کو بیت المقدس کے قدیمی شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے متعدد فوجی چوکیاں قائم کر دی ہیں، اور صرف وہاں کے مقامی مکینوں کو ہی اجازت دی گئی ہے۔ ان اقدامات کے باعث پرانے شہر کی تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئی ہیں اور دکانیں بند پڑی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے