कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقصیٰ فاطمہ بنت اعجاز پٹیل کا پہلا روزہ

جلگاؤں :24؍فروری ( راست) اقصیٰ فاطمہ بنت اعجاز پٹیل ( ساکن جلگاؤں) نے کمسنی میں محض 7 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اہل خانہ اور والدین کے دل جیت لیے۔ کم عمر ہونے کے باوجود اقصیٰ فاطمہ نے بڑے شوق اور جذبۂ ایمانی کے ساتھ روزہ رکھا، جس پر گھر والوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اہلِ خانہ کے مطابق اقصیٰ فاطمہ کافی دنوں سے پہلا روزہ رکھنے کی خواہش ظاہر کر رہی تھی اور آج انہوں نے پورے اہتمام کے ساتھ سحری کی اور روزہ مکمل کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے بچی کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ماہِ رمضان المبارک میں کمسن بچوں کا پہلا روزہ رکھنا ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ سمجھا جاتا ہے، اور اقصیٰ فاطمہ کا یہ اقدام اہلِ خانہ کے لیے مسرت کا سبب بنا۔اللہ تعالیٰ اقصیٰ فاطمہ کو دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ نیک راستے پر قائم رکھے، علم و عمل میں برکت عطا کرے اور ان کے اس معصوم جذبے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے