कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا پرائمری اسکول و الکریم ہائی اسکول مدینہ نگر پربھنی میں شاندار دعوتِ افطار کا اہتمام

پربھنی: 8؍مارچ (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقرا پرائمری اسکول و الکریم ہائی اسکول مدینہ نگر پربھنی کی جانب سے آج 17 رمضان المبارک، یومِ بدر کے مبارک موقع پر طلبہ و طالبات کے لئے شاندار دعوتِ افطار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے اوقات میں طلبہ کو جنگِ بدر کی تاریخی اہمیت اور اس کے اسلامی پیغام سے روشناس کرایا گیا، جس سے طلبہ نے بڑی دلچسپی کے ساتھ معلومات حاصل کیں۔بعد ازاں طلبہ و طالبات کے لئے روزہ افطار کا باقاعدہ نظم کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ اس بابرکت محفلِ افطار میں فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکریٹری و مپٹا اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر الحاج ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان سر، فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کی چیئرپرسن محترمہ انیس صدیقی میڈم، فیض العلوم پرائمری اسکول کے صدر مدرس الحاج محمد صفی اللہ خان سر، فاطمہ ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل الحاج محمد ثنا اللہ خان سر، فاطمہ ہائی اسکول کے اسد سر، فاطمہ پرائمری اسکول کے صدر مدرس سیف اللہ خان سر اور شعیب نعیم سر اسرار سر یونس سر کے علاوہ فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام تمام اسکولوں کے اساتذہ و عملہ نے شرکت کی۔تمام معزز مہمانوں اور اساتذہ کرام نے اس بابرکت موقع پر بچوں کے ساتھ افطار کیا اور ادارے کی ترقی و کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔اس دعوتِ افطار کو کامیاب بنانے میں اقرا پرائمری اسکول و الکریم ہائی اسکول کے تمام ذمہ داران اور اسٹاف نے انتھک محنت کی۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد بچوں میں آپس میں پیار و محبت، بھائی چارہ اور اسکول کے ماحول سے قربت پیدا کرنا ہے تاکہ طلبہ نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ اخلاقی اور سماجی اقدار میں بھی آگے بڑھ سکیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے