कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا پبلک اسکول کے طلبہ نے عارف خان کی رہنمائی سے جغرافیہ میں شاندار کامیابی کی جانب قدم بڑھایا

جلگاؤں :8؍جنوری ( راست)اقرا پبلک اسکول میں حال ہی میں ایس۔ایس۔سی طلبہ کے لیے ایک نہایت معلوماتی اور مؤثر رہنمائی سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف جغرافیہ کے ماہر اور تجربہ کار استاد عارف محمد خان نے خصوصی خطاب کیا۔اس تعلیمی نشست کا مقصد طلبہ کو آنے والے بورڈ امتحانات میں بہتر کارکردگی کے لیے جامع رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ اپنے منفرد اور دلکش اندازِ تدریس کے ذریعے عارف محمد خان نے جغرافیہ کے اہم اور پیچیدہ موضوعات کو نہایت آسان انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے نقشہ خوانی، موسمی نظام، قدرتی وسائل کے انتظام جیسے اہم ابواب کو مثالوں اور خاکوں کے ذریعے واضح کیا، جس سے طلبہ میں مضمون کی سمجھ بوجھ مزید مضبوط ہوئی۔انہوں نے طلبہ کے سوالات کے مدلل اور تسلی بخش جوابات دیے اور امتحان میں زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کے لیے عملی مشورے بھی فراہم کیے۔ خاص طور پر خاکوں پر مبنی سوالات کی اہمیت اور گزشتہ برسوں کے سوالیہ پرچوں کی مسلسل مشق پر زور دیا۔یہ تعلیمی سمینار طلبہ میں بے حد مقبول رہا۔ شرکاء طلبہ نے ماہرِ مضمون کی رہنمائی کو اپنے لیے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں اسکول انتظامیہ نے عارف محمد خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی علمی نشستیں طلبہ کے اعتماد اور کامیابی میں نمایاں کردار ادا کرتی رہیں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے