कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا شاہین اسکول میں یومِ آزادی اور انعامات تقسیم کی شاندار تقریب

جلگاؤں، 15 اگست (راست)اقرا شاہین اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام کاآغاز ایڈووکیٹ عمران ساحل کے ہاتھوں سے قومی پرچم لہرا کر ہوا، جس کے بعد جماعت پنجم تا بارویں کے طلبہ و طالبات نے حب الوطنی پر مبنی نظمیں، تقاریر اور نغمے پیش کیے۔ اس موقع پر ایچ۔ جی این آئی ٹی آئی کے پرنسپل نے تعمیر آزادی کی مبارکباد پیش کی، اسکول کے پرنسپل قاضی ضمیر صاحب نے آزادی کی اہمیت اور نوجوان نسل کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی اس تقریب کے صدر ایڈووکیٹ عمران نے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا ساتھ ہی۔اقراء شاہین کی ہر سال کی روایت رہی ہے کہ اسکول کے تعلیمی، کھیل اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس تقریب کی نظامت ارتکاز صابر سر نے کیں اور رسم شکریہ روشن سر نے کیں۔ تقریب کے اختتام پر اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے