कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں’’ قرآن اور سانئس ‘‘ نمائش کا عظیم الشان انعقاد

طلبہ اپنے اندر موجود تحقیقی صلاحیتوں کو پہچانیں،انھیں پروان چڑھائیں اور تحقیق کو اپنا ہدف بنائیں:ڈاکٹر نازنین دیشمکھ

جلگاؤں:3؍اکتوبر (راست)اقرا ایجو کیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر انصرا م اقرا شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج مہرون میں ” قرآن اور سانئس "نمائش کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ نمائش کا پہلا حصہ افتتاحی تقریب کے۔ کے۔ موتی والا سیمینار ہال اقرا ایچ جے تھیم کالج مہرون میں انعقاد پذیر ہوا۔ جس کی شروعات تلاوت قرآن سے کی گئی۔ مہمانان کے استقبال کے بعد اقرا شاہین کے پرنسپل قاضی ضمیرالدین سعید الدین نے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ ڈاکٹر نازنین دیشمکھ جو عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار کی سابق طالبہ ہے۔جو بطور جو نیئر سائنٹسٹ کام کر چکی ہے۔اور فی الحال آر۔وائے۔کے۔کالج آف سائنس ناسک میں بطور اسٹنٹ پروفیسر تدریسی فرائض انجام دے رہی ہے۔انھیں اقرا ایجو کیشن سوسائٹی جلگاؤں کی جانب سے” نشان اقرا” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اقرا ایجو کیشن سوسائٹی جلگاؤں کے جنرل سیکریٹری الحاج اعجاز ملک،مسجد اقصٰی مہرون کے امام و خطیب مولانا سلیق سلمان صاحب اور وائس آف میڈیا کے شعبہ اردو کے قومی صدر مفتی محمد ہارون ندوی نے قرآن اور سائنس کے عنوان پر سیر حاصل گفتگوں کی۔افتتاحی پروگرام کی صدارت اقرا ایجو کیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے کی۔ مذکورہ نمائش میں جماعت پنجم تا ہفتم جماعت،ہشتم تا دہم اور جونئیر کالج کے تین گروپ بنائے گئے تھے۔ جس میں (عارف محمد خان۔عبدامجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار)،(شیخ نور محمد۔ اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاؤں)، (جناب فاروق سکندر۔ حاجی نور محمد چاچا جو نئیر کالج جلگاؤں) (جاوید سر۔ حاجی نور محمد چاچا جو نئیر کالج جلگاؤں)،(تنویر خان۔وائس پرنسل اقرا ایچ جے تھیم کالج مہرون)اور(اشتیاق احمد۔ اقراریسڈینشیل پبلک اسکول موہاڑی) نے بطور جج فرائض انجام دیے۔ نمائش کا افتتاح ڈاکٹر نازنین دیشمکھ کے دست مبارک سے کیا گیا۔ اس نمائش میں عمائدین شہر، شہر کی تمام مساجد کے ائمہ اساتذہ، والدین و سرپرست اور طلبہ و طالبات نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی شام6 بجے تک ناظرین کا تا نتابندھا رہا۔ اس نمائش میں کل73 ورکنگ ماڈلز پیش کیے گیے۔ جماعت پنجم تا ہفتم گروپ کے ماڈل نمبر P-13 (Earthquacke) ماڈل نمبر (Blood Circulation)P-10 اور ماڈل نمبر (Respiratory System)P-6 نے بالترتیب اول،دوم اور سوم حاصل کیے۔ جماعت ہشتم تا دہم کے گروپ میں ماڈل نمبر (Embryology)H-8 نے اول، ماڈل نمبر DNA Structure)H-7 (اور ماڈل نمبرH-24 (Creation of the World in 6 Days) نے دوّم اور ماڈل نمبر (Waqeyat)H-23 نے سوم مقام حاصل کیا۔ جبکہ جو نیئر کالج گروپ میں ماڈل نمبر (Unveiling the Scince Behind)J-26 ماڈل نمبر (Trigono Park)J-01 اور ماڈل نمبرJ-9 (Application of Solar Energy) نے با لترتیب اوّل دوّم اور سوم مقام حاصل کیے افتتا حی پروگرام کی نظامت کے فرائض افتخارغلام رسول نے ادا کیے۔ رسم شکریہ اقرا شاہین کے سوپروائزر ذاکربشیر نے ادا کی ۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام سانئس ٹیچرز دیگر اساتذہ اور نان ٹیچینگ اسٹاف نے محنت کی۔مذکورہ نمائش کے شاندار اور انتہائی کامیاب انعقا د کے لیے اقرا ایجو کیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار و دیگر ذمّہ داران نے مبارکباد پیش کی۔ افتتا حی پروگرام میں اقرا ایجو کیشن سوسائٹی کے اراکین پروفیسر محمد ظفر شیخ،عبدالرشید شیخ،ڈاکٹر ذبیح اللہ شاہ، عرفان سالار کے علاوہ حاجی مجید شاہ،وسیم ذبیح اللہ شاہ، افضل خان جناب،مشتاق بادلی والا شاہد واحد پٹیل،الحاج عبدالحمید جناب،حاجی سیف اللہ خان۔قرآن اور سانئس نمائش کے ہائی اسکول کے انچارج کاشف ا نجم اطہرالدین اور جونئیر کالج کی انچارج تنظم مظفر خان و دیگر عمائدین شہر بطور مہانان خصوصی موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے