कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا سیمی انگلش اسکول پربھنی میں شاندار اسپورٹس ویک کا انعقاد

پربھنی:25؍جنوری ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) اقرا سیمی انگلش اسکول میں مورخہ 21 جنوری تا 23 جنوری شاندار اسپورٹس ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف دلچسپ کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے طلبہ و طالبات نے بڑے جوش و خروش سے شرکت کی اور مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اسپورٹس ویک میں منعقد کیے گئے کھیلوں میں میوزیکل چیئر، کارڈ بورڈ ریس، بال ریس، لیموں ریس، اور ٹوائے گیم جیسے دلچسپ مقابلے شامل تھے۔ ان سرگرمیوں نے بچوں کے درمیان نہ صرف خوشی اور جوش پیدا کیا بلکہ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بھی مثبت اثرات ڈالے۔اس موقع پر طلبہ کو کھیل کود اور خوشی و مسرت کے لمحات میسر کرانے میں تمام معلمین نے بڑھ چڑھ کر اپنا تعاون پیش کیا اور کھیل کے ذریعے ٹیم ورک، اتحاد اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو فروغ دیا۔ اسکول کے پرنسپل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس ویک کا مقصد بچوں کی جسمانی اور ذہنی ترقی کے ساتھ ساتھ ان میں مثبت صلاحیتیں اجاگر کرنا ہے۔طلبہ نے اس موقع کو یادگار قرار دیا اور اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اسپورٹس ویک کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے