कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا سیمی انگلش اسکول میں والدین و سرپرست اجلاس کا انعقاد

تعلیم اور تربیت کے حسین امتزاج سے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کا عزم

پربھنی :4؍اگست ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) اقرا سیمی انگلش اسکول میں 3 اگست 2025، بروز اتوار، ایک کامیاب اور مؤثر والدین و سرپرست میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد اسکول اور والدین کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا، بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا، اور والدین کی آراء و تجاویز کو سننا تھا۔ یہ اجلاس سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا، جس میں اسکول کے تمام اساتذہ، والدین، معزز مہمانانِ گرامی اور اسکول انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جسے جویریہ میم نے نہایت خوش الحانی سے پیش کیا۔ اس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی، جسے اسکول کی ہونہار طالبہ عذرا فاطمہ نے سنایا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔نظامت کے فرائض گلناز میم نے نہایت خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ انجام دیے۔اس میٹنگ کی صدارت حاجی عشرت باجی صاحبہ نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر سوسائٹی کے معزز سیکرٹری، جناب حاجی مجاہد علی صاحب شریکِ محفل رہے۔ اسکول کی انچارج راحیلہ میم نے مجاہد سر کی گلوپوشی کی، اور سلما میم نے عشرت میم کو گلدستہ پیش کیا۔اسکول کا تعارف راحیلہ میم نے پراثر اور شاندار انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے اسکول کے تعلیمی معیار، طلبہ کی کارکردگی، اور آنے والے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے کہا:’’تعلیم ایک جڑ ہے اور تربیت اس کا پھل۔ اگر جڑیں مضبوط ہوں گی، تو پھل خود بخود شیریں ہو گا۔‘‘انہوں نے بتایا کہ اقرا اسکول میں NEET اسکالرشپ کے لیے خصوصی کلاسز جاری ہیں اور ان شاء اللہ جلد ہی اسپوکن انگلش کی کلاسز کا بھی آغاز کیا جائے گا۔اس کے بعد سلما میم نے بچوں کی تعلیم، اسکول کے نظم و ضبط اور تربیت کے پہلو پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اُنہوں نے اساتذہ کی محنت، والدین کے تعاون اور طلبہ کی لگن کی اہمیت پر زور دیا۔جناب حاجی مجاہد علی صاحب نے ایک جامع اور بصیرت افروز خطاب فرمایا، جس میں انہوں نے کہا:آج کے دور میں بچوں کی پرورش والدین کے لیے ایک چیلنج ہے۔ تعلیم کے ساتھ تربیت، وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ صرف کتابی علم کافی نہیں، بلکہ بچوں کے اندر اچھے اخلاق، احساسِ ذمہ داری اور خوداعتمادی پیدا کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔”والدین سے میٹنگ کے دوران فیڈبیک لیا گیا۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ تمام والدین نے اسکول کی تعلیمی فضا، اساتذہ کی محنت، اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا:اقرا اسکول جیسا معیاری ادارہ اور بااخلاق اساتذہ ملنا ہماری خوش نصیبی ہے۔ بچوں کی تعلیمی ترقی میں اسکول کا کردار قابلِ تعریف ہے۔”
مزید والدین نے کہا کہ:اساتذہ جس محنت، محبت اور لگن سے بچوں کو پڑھا رہے ہیں، وہ واقعی قابلِ تقلید ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے بچے ایسے ماحول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو ان کی شخصیت سازی میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔”
پروگرام میں "Best Parents Award” بھی دیا گیا، جس کا مقصد والدین کی حوصلہ افزائی اور ان کے مثبت کردار کو سراہنا تھا۔جونیئر کے جی سے لے کر ساتویں جماعت تک کے تمام طلباء کے والدین نے اس اجلاس میں بھرپور شرکت کی، اور اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر تمام اساتذہ نے جس محنت، جذبے اور خلوص سے کام کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ ان اساتذہ میں راحیلہ میم، سلما میم، صبا میم، مسکان میم، جویریہ میم، شیبا میم، مہرین میم، شائستہ میم، خنساء میم، شارمین میم، تبسم میم، فرحین میم اور ارمان سر شامل ہیں۔آخر میں دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ نہایت ادب و احترام کے ساتھ پڑھا گیا۔اقرا سیمی انگلش اسکول کی یہ والدین میٹنگ نہ صرف کامیاب رہی بلکہ تعلیم و تربیت کے میدان میں ایک مثبت اور مؤثر قدم کے طور پر دیکھی گئی۔ والدین کی بھرپور شرکت، اساتذہ کی انتھک محنت، اور طلبہ کی صلاحیتوں نے ثابت کیا کہ ’’’تعلیم وہ ہتھیار ہے جس سے دنیا کو بدلا جا سکتا ہے‘‘( — نیلسن منڈیلا)۔ اور یقینا اقرا اسکول اس مشن پر کاربند ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے