किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا سیمی انگلش اسکول میں جلسہ تقسیم انعامات

پربھنی:30؍جنوری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 28 جنوری کو بروز منگل، ثناء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقراء سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی، پربھنی میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر کھیلوں کے مقابلے اور تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔کے ۔ جی تا ششم جماعت کے طلبہ نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں کرسی ریس، رننگ ریس، لیموں ریس، ٹائس گیم وغیرہ شامل تھے۔ تقریباً 350 طلبہ نے ان مقابلوں میں شرکت کی اور اوّل دوم سوم اور ترغیبی انعامات حاصل کیے۔ طلبہ کو انعامات محترم سید مجاہد علی سر کے ہاتھوں دیے گئے۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کی انچارج راحیلہ میم، سلمیٰ میم اور دیگر اساتذہ صبا میم، مسکان میم، جویریہ میم، نشاط میم، شیبا میم، حذیفہ میم، صوبیہ میم، روحی میم، خنساء میم اور ارمان سر نے بھرپور تعاون کیا۔ الحمدللہ، تقسیمِ انعامات کا یہ پروگرام کامیاب رہا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے