कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا سیمی اسکول میں یومِ مادری زبان اردو کا شاندار انعقاد

پربھنی:22؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 21 فروری کو اقرا سیمی اسکول میں یومِ مادری زبان اردو جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا ۔ بعد ازاں طلبہ نے اردو زبان کی اہمیت پر تقاریر پیش کیں اور اردو زبان کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے والے نغمے بھی پڑھے، جنہیں سامعین نے بے حد پسند کیا اردو ادب کی معلمہ محترمہ مسکان میم نے طلبہ کو اردو زبان کا تعارف کرایا اور اس کی ترویج و ترقی کے حوالے سے مفید نکات پیش کیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی مادری زبان کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ہماری تہذیب اور ثقافت آئندہ نسلوں تک منتقل ہوسکے۔ محترمہ راحیلہ میم نے بھی اردو زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اردو نہ صرف ایک زبان ہے بلکہ یہ ہمیں گفتگو کا سلیقہ اور تہذیب سکھاتی ہے۔ ان کے مطابق اردو ادب کی دلکشی اور اس کی شائستگی ہماری شناخت کا حصہ ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔
بات کرنے کا حسین طور و طریقہ سکھا
ہم نے اردو کے بہانے سلیقہ سکھا
اس موقع پر محترم ارمان سر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اردو زبان کی خوبصورتی اور اس کی ہمہ گیریت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اردو ادب اور زبان کو سیکھنے میں دلچسپی لیں تاکہ ان کی علمی اور فکری صلاحیتیں مزید بہتر ہو سکیں۔ اس تقریب میں محترمہ شیبا میم اور محترمہ سلمیٰ میم بھی موجود تھیں، جنہوں نے طلبہ کے جوش و خروش کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔یہ تقریب انتہائی کامیاب رہی اور طلبہ نے اردو زبان کے حوالے سے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اساتذہ نے اس موقع پر طلبہ کو اردو زبان سے محبت اور اس کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ترغیب دی۔ بلاشبہ، ایسے پروگرامز اردو زبان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمیں اپنی مادری زبان کی حفاظت کے لیے مزید محنت کرنی چاہیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے