कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا بورنار میں رنگ بھرنے کا مقابلہ منعقد

بورنار:13؍اگست(راست)اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ انتظام، عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار، تعلقہ و ضلع جلگاؤں میں آج رنگ بھرنے کا مقابلہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اسکول کے فنونِ لطیفہ کے شعبے نے یہ مقابلہ بچوں کی صلاحیتوں اور فنّی مہارت کو اُجاگر کرنے کے مقصد سے منعقد کیا تھا۔اس مقابلے میں جماعت پنجم تا ہشتم کے کل 140 طلبہ نے حصہ لیا۔ طلبہ کو پُرکشش تصویریں دے کر مقررہ وقت میں رنگ بھرنے کی ہدایت دی گئی۔ بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیت اور ذوقِ فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف رنگوں سے تصاویر کو جاذبِ نظر بنا دیا۔جج کی حیثیت سے فنونِ لطیفہ کے شعبہ کے سربراہ شیخ روشن سر اور ان کے رفیق فیروز خان سر موجود تھے۔ اسکول کے صدر مدرس شاہ سلیم سر نے تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ "اس طرح کے مقابلے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔”اس پروگرام کے انعقاد میں عارف خان سر، مظہر خان سر، جواد انجم سر، شیخ صادق سر، عابد پنجاری سر، امیر شیخ سر، اور غیر تدریسی عملہ میں آقب سر (کلرک)، مستاق بھائی، یوسف بھائی اور شبیر بھائی نے قیمتی تعاون پیش کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے