कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا اردو ہائی اسکول بورنارمیں جیومیٹری کے بنیادی تصورات پر جامع رہنمائی کیمپ

طلبہ نے ماڈلز کے ذریعے علمِ ہندسہ کو عملی طور پر سمجھا

بورنار:29؍جنوری (نامہ نگار):اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں علمِ ہندسہ (جیومیٹری) کے بنیادی تصورات کو بہتر انداز میں سمجھانے کے لیے ایک روزہ جامع رہنمائی کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس تعلیمی کیمپ کا مقصد طلبہ میں جیومیٹری کے مشکل تصورات کو آسان، عملی اور دلچسپ انداز میں پیش کرنا تھا تاکہ وہ اس مضمون سے خوف کے بجائے دلچسپی پیدا کر سکیں۔اس موقع پر کے۔ آر۔ دو۔ غلطہ ہائی اسکول کے معروف اور تجربہ کار استاد شاہ ذاکر امان اللہ کو مہمانِ خصوصی اور رہنما کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے مختلف تعلیمی ماڈلز، اشکال، زاویوں، دائرہ، مثلث، رقبہ اور محیط جیسے بنیادی موضوعات کو عملی مثالوں کے ذریعے واضح کیا۔ ان کے اس مؤثر اور سادہ اندازِ تدریس سے طلبہ نے نہ صرف جیومیٹری کے اصولوں کو بخوبی سمجھا بلکہ سوالات کے ذریعے اپنی الجھنیں بھی دور کیں۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس سے محفل کو روحانی فضا میسر آئی۔ اس کے بعد ریاضی کمیٹی کے صدر شیخ روشن جعفر نے مہمانِ خصوصی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں اسکول کے انچارج صدر مدرس عارف خان سر نے مہمانِ خصوصی کا پُرتپاک استقبال کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے رہنمائی کیمپ طلبہ کی تعلیمی بنیاد مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خصوصاً ریاضی جیسے اہم مضمون میں۔کیمپ میں اسکول کے بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور ماڈلز کے مشاہدے کے ساتھ سیکھنے کے اس منفرد تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اساتذہ نے بھی اس پروگرام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی اس نوعیت کی تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔آخر میں امیر شیخ سر کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا، جس کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کا بھرپور تعاون حاصل رہا، جس پر انتظامیہ نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے