कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا ءاسکول میں فینسی ڈریس پروگرام کا انعقاد

پربھنی:16؍جنوری( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) ثناء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام چلنے والا شہر کا مشہور تعلیمی ادارہ اقرا ءاردو پرائمری اسکول تراب الحق نگر درگاہ روڈ پر بھنی میں ایک شاندار فینسی ڈریس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے بچوں نے اپنے تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا یہ پروگرام یوم جمہوریہ کے ضمن میں رکھا گیا ۔ جس کا مقصد طلباء کی تخلیقی اور ادبی مہارتوں کو اجاگر کرنا اور خود اعتمادی میں اضافہ کرنا تھا پری پرائمری کلاس کے طلباء نے مختلف موضوعات کے تحت رنگین اور منفرد لباس زیب تن کیے اس پروگرام میں طلبہ نے مشہور تاریخی شخصیات کے کرداروں اور ادبی موضوعات پر مبنی لباس میں حصہ لیا طلباء نے اپنے منتخب کردہ کرداروں کے بارے میں دلچسپ باتیں بھی شیئر کیں۔اسکول کے سیکرٹری سید مجاہد علی سر نے اس موقع پر کہا کہ فینسی ڈریس پروگرام نہ صرف ایک تفریحی سرگرمی ہے بلکہ بچوں کی تعلیمیں اور ذاتی نشونما کے لیے ایک بہترین موقع ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام بچوں کی خود اعتمادی اور تخلیقی سوچ میں اضافہ کرتے ہیں ۔ اسکول کے اساتذہ راحیلہ میم ،زینت میم، رضوانہ میم، شگفتہ میم، وسیم سر ا،طہر سر، حفیظ سر، انور سر اسکول کے ہیڈ مسٹریس منور میم نے بچوں کی تخلیقی مہارتوں کی تعریف کی اور اس پروگرام کو ایک تعلیمی پروگرام قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے