कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء پرائمری و ہائی اسکول، پربھنی کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ تحریری و کوئز مقابلہ” — فائنل پروگرام 8 ستمبر کو

پربھنی: 3؍ستمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقراء اسکول، پربھنی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار’’سیرت النبی ﷺ تحریری و کوئز مقابلہ‘‘منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا فائنل پروگرام مورخہ 8 ستمبر بروز پیر، صبح 9 بجے تا 3 بجے، اقراء کیمپس کے کامیاب فنکشن ہال میں شایانِ شان انداز سے منعقد ہوگا۔اس عظیم الشان پروگرام کی صدارت مجاہد سر فرمائیں گے اور اس موقع پر معزز مہمانانِ کرام کی بھی شرکت متوقع ہے۔پروگرام کی کنوینر محترمہ راحیلہ فردوس ہوں گی۔انتظامیہ کی جانب سے اقراء پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر رئیس سر و منور فاطمہ اور ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر مشتاق سر نے طلبہ و طالبات اور والدین کو اس دینی و تعلیمی تقریب میں شرکت کی پر خلوص گزارش کی ہے۔مقابلے کے انعقاد کا مقصد بچوں میں سیرت النبی ﷺ کا شعور اجاگر کرنا، اسلامی علم میں اضافہ کرنا اور دین سے محبت کو پروان چڑھانا ہے۔ تحریری کوئزمقابلہ 6 ستمبر کو منعقد ہوگا، جبکہ فائنل کوئز اور انعامات کی تقسیم 8 ستمبر کو عمل میں آئے گی۔انتظامیہ نے والدین اور اساتذہ سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو اس بابرکت مقابلے میں شریک کروائیں تاکہ نئی نسل علم و ایمان کے نور سے منور ہو سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے