कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء پرائمری اسکول اور الکریم ہائی اسکول کی جانب سے شجر کاری مہم کا انعقاد

پربھنی:13؍اگست ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) یومِ آزادی کے مبارک موقع پر آج 13 اگست 2025 کو اقراء پرائمری اسکول اور الکریم ہائی اسکول کی جانب سے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم میں سیکڑوں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور اپنے ساتھ پودے خرید کر لائے۔بچوں کو ریلی کی شکل میںفیض العلوم پرائمری اسکول رحمت نگر لے جایا گیا، جہاں انہوں نے فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکریٹری و مپٹا سنگھٹنا کے ریاستی صدر ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان سر،فاطمہ ہائی اسکول جونیئر کالج کے پرنسپل الحاج ثناء اللہ خان سر اورفیض العلوم پرائمری اسکول کے صدرمدرس الحاج محمد صفی اللہ خان سر کی خدمت میں پودے بطورِ تحفہ پیش کیے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان سرنے طلبہ کو پودا لگانے کے دینی و دنیوی فوائد سے آگاہ کیا اور اس کارِ خیر میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اقراء و الکریم اسکول کے تمام اساتذہ و اسٹاف کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے