कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین میں مرحوم الحاج عبدالغنی اطلس والا کے ایصالِ ثواب اور تعزیتی نشست کا انعقاد

جلگاؤں:3؍ستمبر(راست)اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئرکالج میں ریاستِ مہاراشٹر کے مشہور و معروف شخصیت مرحوم الحاج عبدالغنی اطلس والا کے انتقال پر ایک تعزیتی نشست کا انعقاد میں کیا گیا، جس میں اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونئیرکالج کے پرنسپل ، اساتذہ، طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔نشست کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد مرحوم کے لیے خصوصی دعاے مغفرت کی گئی۔ مقررین نے مرحوم کی سماجی خدمات، تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون اور غریب و نادار طبقے کی امداد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت سادہ مزاج اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔شرکا نے مرحوم کے انتقال کو ملت و سماج کے لیے ایک بڑا خسارہ قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اجلاس کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے