कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اُردو پرائمری اسکول میں سالانہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد

جلگاؤں :11؍فروری(نامہ نگار ) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری اقراء شاہین اُردو پرائمری اسکول محرون جلگاؤں میں سالانہ ثقافتی پروگرام کا کامیاب انعقاد ہوا ۔ سالانہ Gathring کا آغاز اشفا حدا جلیس احمد نے باقاعدہ طور پر تلاوتِ قرآن مجید سے کیا۔ پروگرام اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار کی صدارت میں لیا گیا ۔ اسکول کے صدرِ مدرس قاضی اختر الدین سر نے اسکول کی روداد پیش کی ۔ پروگرام کا افتتاح علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریاضی شعبہ کے ڈاکٹر شاکر علی اور استمبول ( ترکی) سے آئے ہوئے ریاضی شعبہ کے ڈاکٹر محمد کرولے کے ہاتھوں سے شمع روشن کرکے کیا گیا ۔ دیگر مہمان میں ریحان سالار ، نگر سیوک اکرم دیشمکھ ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے پوار صاحب ، بلاک آفیسر خلیل سر ، وقار سر ، وسیم شاہ ، ڈاکٹر ذبیح اللہ شاہ ، عرفان سالار موجود تھے ۔ Gathring میں نرسری سے لے جماعت چہارم کے تقریباً 550 بچوں نے حصّہ لیا ۔ اس Gathring میں نرسری ، جونیئر ۔ کے ۔جی ، سینئر ۔ کے ۔جی کے بچوں نے فینسی ڈریس ، نظمیں ، سوشل میڈیا ، یہ ایونٹس بڑے ہی شاندار انداز میں پیش کئے ۔ پرائمری میں اوّل تا چہارم کے بچوں نے گیت ، نظمیں ، ڈرامے ، قوالی ، ایکشن سونگ ، مشاعرہ یہ ایونٹس بڑے ہی شاندار انداز میں پیش کئے گئے ۔ Gathring کی نظامت سیّد ذوالفقار سر نے کی ۔ Gathring کامیاب بنانے میں جملہ و اسٹاف نے کافی محنت کی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے