कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اسکول میں یومِ تحفظِ اوزون پرخصوصی پروگرام کا انعقاد

جَلگاؤں، 16 ستمبر(راست):اقراء شاہین اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے سائنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عالمی یومِ تحفظِ اوزون نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر اسکول میں خصوصی پروگرام منعقد کیے گئے. جس میں مختلف جماتوں کے طلبہ و طالبات نے اوزون تہہ کی اہمیت اور اس کے تحفظ پر اردو اور انگریزی زبان میں تقاریر،اور ان کے ذریعے تیار کردو دلکش اور خوبصورت چارٹ کی نمائش پیش کی۔سائنس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ شیخ کاشف سر اور جاوید شیخ سر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوزون تہہ ہماری زمین کے لیے ڈھال کی حیثیت رکھتی ہے، جو سورج کی خطرناک شعاعوں سے زندگی کو محفوظ رکھتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے اور سائنسی نقطۂ نظر سے شعور بیدار کرنے کی ترغیب دی۔تقریب کی صدارت محترم پرنسپل قاضی ضمیرالدین صاحب نے کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ اوزون تہہ نہایت ہی ضروری ہے۔ اس کے تحفظ کے لیےزیادہ سے زیادہ شجر کاری کر نے ، پلاسٹک کا کم استعمال اور ماحولیاتی آلودگی کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اقراء شاہین اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے معاون معلم شیخ عتیق سر، شیخ کوثر خان سر، ممتاز مس ، محسن شیخ سر، فرحان شیخ سراور ذیشان شیخ سر نے اپنی خدمت انجام دیں. اس پروگرام میں اسکول ہذا کے دیگر اساتذہ کرام بھی شریک تھے.پروگرام کے اختتام پر ماحول کے تحفظ اور اوزون کے بارے میں عہد لیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے