कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اسکول میں ’آناند دائی شنیوار‘ سرگرمی جوش و خروش کے ساتھ منعقد

جلگاؤں :11؍جنوری ( راست)جلگاؤں — طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما اور تعلیمی ماحول کو خوشگوار بنانے کے مقصد سے اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں ’آنانند دائی شنیوار‘ سرگرمی نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی۔اس سرگرمی کے تحت طلبہ کے لیے مختلف تخلیقی اور تفریحی پروگرام منعقد کیے گئے جن میں نعت و ترانہ خوانی، نظم خوانی، تقریری مقابلے، مصوری، دستکاری، مہندی ڈیزائن ، کرافٹ بنانا، ڈرائنگ کے مقابلے، تعلیمی و تفریحی کھیل اور شخصیت سازی سے متعلق سرگرمیاں شامل تھیں۔ طلبہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ریاض شاہ سر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ میں اعتماد پیدا کرتی ہیں اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اساتذہ کرام نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں اساتذہ و غیر تدریسی عملے کا بھرپور تعاون رہا۔ ’آنانند دائی شنیوار‘ کی بدولت اسکول کا ماحول خوشی، مسرت اور مثبت جذبے سے معمور رہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے