कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اردو ہائی سکول میں’’عالمی یوم اردو‘‘منایا گیا

طلبہ زیادہ سے زیادہ اردو پڑھیں , اردو لکھیں اردو بولیں :عبدالمجید زکریا

جلگاؤں :10؍نومبر(راست) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا شاہین اردو ہائی سکول مہرون جلگاؤں میں ڈاکٹر علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر عالمی یوم اردو کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔اس ضمن میں ایک مختصر سے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ نے ڈاکٹر علامہ اقبال کے حالات زندگی پر تقریریں پیش کی ساتھ ہی ڈاکٹر علامہ اقبال کے اشعار, نظم اور غزل پیش کیے . مشاعرے کی نظامت کے فرائض جماعت دہم الف کے طالب علم عبدالمقیط شیخ جاوید نے ادا کیے۔ اقراء شاہین کے سینیئر ٹیچر خان عتیق اللہ نے اردو کی اہمیت کے موضوع پر تقریر پیش کی۔ اقرا شاہین کی اردو کی مدرسہ خان یاسمین آراء نے علامہ اقبال کا ایک ترانہ پیش کیا۔ مذکورہ پروگرام میں حاجی غلام نبی ائی. ٹی. ائی کے چیئرمن الحاج عبدالمجید زکریا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. موصوف نے بڑے ہی مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں طلبہ سے گفتگو کی. اقرا شاہین کے اردو پڑھانے والے اساتذہ شیخ افتخار غلام رسول, سید ارتکاز صابر اور خان زبیر بشیر نے پروگرام ترتیب دینے اور اسے روبہ عمل لانے میں محنت کی۔ اقرا شائن کے دیگر اساتذہ اور غیر تدرسی عملے نے تعاون کیا۔ پروگرام کی صدارت اقرا شاہین کے پرنسپل قاضی ضمیر الدین نے کی۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار اور دیگر اراکین نے اقراء شاہین کے جملہ اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے