कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اردو ہائی اسکول مہرون میں ‘امتحانِ دینیات کا شاندار انعقاد

جلگاؤں:25؍دسمبر (نامہ نگار): علمِ دین کی شمعوں کو فروزاں کرنے اور نسلِ نو کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے مقدس مشن کے تحت، اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول مہرون میں ‘ادارہ دینیات معہد ملت مالیگاوں کے زیرِ نگرانی ایک پروقار امتحان کا انعقاد عمل میں آیا۔21 دسمبر 2025 بروز اتوارکو منعقد ہونے والے اس امتحان میں طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اسکول کے مجموعی طور پر 268 شاہینوں نے اپنی علمی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ جماعت پنجم سے دہم تک کے ان نونہالوں نے جس ذوق و شوق سے امتحان میں شرکت کی، وہ اسکول کے تعلیمی و دینی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تعلیمی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے جماعت پنجم تا ہفتم کی نگرانی کی ذمہ داری محترمہ نور جہاں خلیل دیشپانڈے میڈم نے نہایت خوش اسلوبی سے نبھائی جبکہ جماعت ہشتم تا دہم کے انتظامات محترمہ یاسمین آراء شیخ یوسف کی سرپرستی میں انجام پذیر ہوئے۔اس علمی معرکے کی کامیابی میں دینیات کمیٹی کے سرگرم ارکان انیسہ مس، فرحان سر، ارتکاز سر اور ذاکر بشیر سر کی محنتیں بھی شاملِ حال رہیں۔ ادارہ دینیات کی جانب سے مولانا حمید حسین صاحب اور ان کے رفقاء نے بطور نگرانِ اعلیٰ شرکت کی، جبکہ ذاکر بشیر سر نے طلبہ کی بہترین رہنمائی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ اس امتحان کے کامیاب انعقاد پر اسکول کے صدر مدرس محترم قاضی ضمیر الدین، اسکول انتظامیہ کمیٹی اور والدین نے بے حد مسرت کا اظہار کیا ہے اور صدرو اراکین اقرا ایجوکیشن سوسائٹی نے دلی مبارکباد پیش کی ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے