किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء سیمی انگلش اسکول کی سیر سر دیش پانڈے ہرڈا پارٹی گارڈن میں

پربھنی:31؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقراء سیمی انگلش اسکول معصوم کالونی، پربھنی کے زیرِ اہتمام جونیئر کے جی سے چھٹی جماعت تک کے طلباء کے لیے ایک روزہ تفریحی دورہ سر دیش پانڈے ہولڈا پارٹی، پاتھری روڈ پربھنی کا انعقاد کیا گیا۔ اس دورے کا افتتاح مجاھد سر، رئیس سر اور عشرت پروین میڈم کے ہاتھوں کیا گیا۔ بچوں کی انٹری اسکول کی انچارج راحیلہ میڈم اور سلمیٰ میڈم کی موجودگی میں ہوئی۔ اس پروگرام میں اسکول کے اساتذہ صبا میڈم، مسکان میڈم، جویریہ میڈم، نشاط میڈم، شیبہ میڈم، حذیفہ میڈم، ثوبیہ میڈم، روحی میڈم، خنساء میڈم، اور ارمان سر نے نہایت محنت سے حصہ لیا۔ بچوں نے اس تفریحی دورے کا بھرپور لطف اٹھایا۔الحمدللہ، 250 سے زائد طلباء اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ وہاں بچوں کے لیے میجک شو، کٹھ پتلی ڈانس شو اور دیگر دلچسپ سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا۔ ان سرگرمیوں نے نہ صرف بچوں کو تفریح فراہم کی بلکہ ان میں ٹیم ورک اور کھیل کے جذبے کو بھی فروغ دیا۔ طلباء کے لیے لذیذ کھانے کا بھی انتظام کیا گیا جو بچوں کو بہت پسند آیا اور دن بھر انہیں توانائی فراہم کرتا رہا۔اس دورے کے انعقاد پر اسکول کی انچارج راحیلہ میڈم اور دیگر اساتذہ نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلباء کی مجموعی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہیں۔ یہ تفریحی سفر بچوں کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے