कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی، پربھنی کی یادگار تعلیمی و تفریحی سیر

پربھنی:9؍جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقراء سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی، پربھنی کی جانب سے بتاریخ 06/01/2026، بروز منگل بچوں کے لیے ایک شاندار اور یادگار تفریحی سیر کا اہتمام کیا گیا۔ الحمدللہ اس سیر میں جونیئر کے جی سے ہفتم جماعت تک کے تقریباً 300 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔یہ سیر ہلڈا پارٹی کے مقام پر منعقد کی گئی جو پاتھری روڈ پر واقع ہے۔ صبح 9 بجے روانگی ہوئی اور شام 6 بجے واپسی ہوئی۔ اس پورے سفر کے دوران بچے خوشی، جوش و خروش سے بھرپور نظر آئے اور ہر لمحے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔بچوں نے میجک شو، کٹھ پتلی شو اور دیگر دلچسپ سرگرمیوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔بچوں کے چہروں پر خوشی کی چمک دیدنی تھی اور ان کی مسکراہٹیں اس سیر کی کامیابی کا واضح ثبوت تھیں۔تمام بچوں نے نہایت نظم و ضبط، خوش اخلاقی اور جوش و جذبے کے ساتھ سیر میں حصہ لیا۔یہ سیر بچوں کے لیے نہ صرف تفریحی ثابت ہوئی بلکہ ان کی ذہنی تازگی اور باہمی تعلقات کے فروغ کا بھی بہترین ذریعہ بنی۔اس کامیاب سیر کی نگرانی اور قیادت اسکول کے معزز سکریٹری حاجی سید مجاہد سر اور حاجی عشرت میم نے فرمائی۔اس موقع پر اسکول کی انچارج راحیلہ میم اور دیگر معزز اساتذہ میں سلمیٰ میم، صبا میم، مسکان میم، جویریہ میم، شیبا میم، خنساء میم، نشاط میم، شائستہ میم، ماہرین میم، شرمین میم، ارمٰان سر اور رئیس سر شامل تھے۔تمام اساتذہ نے بچوں کا بھرپور خیال رکھا اور خود بھی اس خوشگوار سفر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔اساتذہ اور طلبہ کے درمیان محبت، تعاون اور خوشگوار ماحول اس سیر کی نمایاں پہچان رہا۔آخر تک بچے نہایت خوش اور پُرجوش رہے اور یہ دن ان کی یادوں میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو گیا۔الحمدللہ، ہلڈا پارٹی ٹرپ اقراء سیمی انگلش اسکول کی تاریخ کی ایک کامیاب، خوشگوار اور یادگار سیر ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے