किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی، پربھنی میں طلبہ کا استقبال

پربھنی :17؍جون( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 16 جون بروز پیر اقراء سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی، پربھنی میں تعلیمی سال 2025-2024 کا پہلا دن خوشیوں اور محبت بھرے ماحول میں منایا گیا۔اس موقع پر اسکول کی انچارج راحیلہ میم، سلمیٰ میم، صباء میم، مسکان میم، جویریہ میم،شیبامیم، صوبیہ میم، خنساء میم مدیحہ میم عائشہ میم اور ارمان سر تمام اساتذہ کرام نے نہایت محنت و لگن کے ساتھ بچوں کا پرجوش خیرمقدم کیا۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔ اسکول کا باضابطہ افتتاح محترم زید سر کے دست مبارک سے ہوا۔ چھوٹے بچوں کے لیے اسکول کے اس نئے سفر کا نہایت خوبصورت آغاز ہوا۔بچوں کو پھول اور بسکٹ پیش کیے گئے، ان کی یادگار تصویریں لی گئیں۔ بچوں نے خوشی خوشی اسکول کا پہلا دن گزارا اور مختلف تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔والدین کی دلچسپی اور تعاون بھی قابلِ تعریف رہا۔ ان کا اعتماد اور خوشی ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔الحمدللہ، پہلا دن محبت، خلوص اور شاندار استقبال کے ساتھ یادگار بن گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے