कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء سیمی اسکول معصوم کالونی، پربھنی میں بضمن یوم آزادی شاندار تقریری مقابلہ کا انعقاد

پربھنی :14؍اگست ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) الحمد للہ! 13 اگست 2025 کو اقراء سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی، پربھنی میں 15 اگست (یومِ آزادی) کے موقع پر ایک شاندار تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں جونیئر کے جی سے لے کر ساتویں جماعت تک کے طلباء و طالبات نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔الحمداللہ تقریباً 300 طلباء نے شرکت کی اور یومِ آزادی کے موضوع پر نہایت پُراثر، جذبہ حب الوطنی سے بھرپور تقاریر پیش کیں۔ بچوں نے آزادی کی اہمیت، قربانیوں کی داستان اور ملک سے محبت کے پیغام کو بڑے ہی خوبصورت اور دل نشین انداز میں پیش کیا۔اس موقع پر اسکول کی انچارج محترمہ راحیلہ میم، محترمہ سلمیٰ میم اور تمام اساتذہ کرام نے بچوں کی بہترین رہنمائی اور محنت کی، جس کا نتیجہ یہ شاندار کامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔یہ تقریری مقابلہ نہ صرف طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ بنا بلکہ ان کے دلوں میں اپنے ملک سے محبت اور قربانی کا جذبہ بھی پیدا ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے