कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء بورنار میں مراٹھی زبانِ فخر دن جوش و خروش سے منایا گیا

بورنار :27؍فروری (راست) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ انتظام عبدالمجید سالار اقراء اُردو ہائی اسکول، بورنار تعلقہ و ضلع جلگاؤں میں مراٹھی زبانِ فخر دن نہایت جوش و خروش اور مسرت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر جماعت پنجم تا نہم کے طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔ مراٹھی زبان کے فروغ، تحفظ اور ترویج کے مقصد سے مختلف تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کی صدارت انچارج صدر مدرس جناب عارف خان سر نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے مراٹھی دن کی اہمیت، 27 فروری کی تاریخی حیثیت اور عظیم ادیب وشنو وامن شیرواڑ کر (کُسموماگرج) کی ادبی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھی زبان ہماری تہذیبی شناخت ہے اور اس کا احترام و فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر طلبہ نے مراٹھی زبان کے بارے میں معلوماتی تقاریر پیش کیں۔ کسموماگرج کی حیات اور ادبی خدمات پر بھی اظہارِ خیال کیا گیا۔ مراٹھی نظموں کی پیشکش اور مزاحیہ لطیفوں نے پروگرام کو دلچسپ اور پُر لطف بنا دیا۔ طلبہ کی پُراعتماد پیشکش کو حاضرین نے خوب سراہا۔نظامت کے فرائض شعبۂ مراٹھی کے سربراہ جناب فیروز خان سر نے بخوبی انجام دیے۔ صدر کے انتخاب کی تجویز جناب شیخ صادق سر نے پیش کی جبکہ اس کی تائید جناب شیخ امیر سر نے کی۔ پروگرام کے اختتام پر جناب شیخ جواد سر نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔پروگرام کی کامیابی میں جناب مظہر خان سر، جناب شیخ روشن سر، جناب عابد پنچاری سر اور غیر تدریسی عملہ جناب عاقب سر (کلرک)، مستاق بھائی، یوسف بھائی اور شبیر بھائی کا خصوصی تعاون رہا۔پروگرام کی کامیاب انعقاد پر ادارے کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار صاحب اور دیگر اراکین نے صدر مدرس اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے