कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اُردو ہائی اسکول پربھنی میں ایس ایس سی طلبہ کا شاندار الوداعی پروگرام منعقد

پربھنی:14؍فروری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقراء اُردو ہائی اسکول پربھنی میں جماعت دہم (ایس ایس سی) کے طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار اور یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی، اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب سید مجاہد علی صاحب (سکریٹری، ثنا ایجوکیشن سوسائٹی) تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں طلبہ کو محنت، لگن اور اعلیٰ اخلاق کے ساتھ تعلیم جاری رکھنے کی تلقین کی اور روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر محترمہ راحیلہ فردوس میڈم (انچارج) نے ایک مؤثر اور حوصلہ افزا تقریر کرتے ہوئے طلبہ کو خود اعتمادی، نظم و ضبط اور مسلسل محنت کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ ان کی موٹیویشنل اسپیچ نے طلبہ کے حوصلے بلند کئے۔تقریب میں جناب سید حسین علی صاحب (ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر، زیڈ پی) بھی موجود تھے، انہوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں طلبہ کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔اس پروگرام کی صدارت جناب سید مشتاق علی صاحب (ہیڈ ماسٹر) نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی ترقی پر زور دیا اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کو کامیاب بنانے میں اسکول کے معزز اساتذہ سید انوراللہ حسینی صاحب، عشرت پروین میڈم، انجم آفرین میڈم، عرشیہ میڈم، سید عمر علی صاحب، حافظ نظامی برہان الدین صاحب، محمد اسماعیل صاحب، مقیم صاحب اور سبحان علی صاحب کا خصوصی تعاون رہا۔طلبہ نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام، تقاریر اور اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں دہم جماعت کے طلبہ کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعا کی گئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے