कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اُردو پرائمری اسکول صوبیدار نگر درگا روڈ پربھنی میں والدین و اساتذہ میٹنگ کا انعقاد

پربھنی:24؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 23 اگست 2025 (ہفتہ)اقراء کیمپس، کامیاب فنکشن ہال، سبھیدار نگر، پربھنی میں والدین و اساتذہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔پروگرام کی نظامت محترمہ حاجرا میڈم نے کی اور میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔اس کے بعد ہیڈ ماسٹر محترم محمد رئیس سر نے خطاب فرمایا۔ انہوں نے ثناء ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی کے تحت چلنے والے پانچ تعلیمی اداروں کا تعارف پیش کیا:
1️⃣ اقراء اردو و سمی انگلش پرائمری اسکول، سبھیدار نگر، درگاہ روڈ، پربھنی
2️⃣ اقراء اردو و سمی انگلش پرائمری اسکول، معصوم کالونی، درگاہ روڈ، پربھنی
3️⃣ اقراء اردو و سمی انگلش پرائمری اسکول، ترابل الحق نگر، درگاہ روڈ، پربھنی
4️⃣ اقراء اردو و سمی انگلش ہائی اسکول، سبھیدار نگر، درگاہ روڈ، پربھنی
5️⃣ طوبی جونئیر کالج آف آرٹس، کامرس اینڈ سائنس، پربھنی
انہوں نے اداروں کی تعلیمی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بیسک کلاس روزانہ صبح 11:30 تا 12:20 منعقد کی جا رہی ہے۔پانچویں جماعت کے اسکالرشپ امتحان کی تیاری کے لیے مفت کلاس یکم جولائی 2025 سے روزانہ صبح 11 بجے تا 12:30 بجے تک لی جا رہی ہے۔ساتویں جماعت کے طلباء کے لیے مشن UPSC کلاس کا آغاز کیا گیا ہے۔چھٹی و ساتویں جماعت کے طلباء کے لیے نیٹ فاؤنڈیشن کلاس بھی شروع کی گئی ہے۔بعد ازاں ثناء ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹری جناب سید مجاہد علی سر کی قربانیوں اور انتھک محنت کا ذکر کیا گیا۔ ان کی شریکِ حیات محترمہ عشرت میڈم کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جو ہمہ وقت مجاہد سر کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔ وہ نہایت سادہ مزاج اور محنتی خاتون ہیں۔اس کے بعد پرویز سر نے طلباء میں نظم و ضبط اور صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پھر جناب مجاہد سر نے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت بیان کی۔ پروگرام کی صدارت بھی انہوں نے ہی کی جبکہ مہمانِ خصوصی محترمہ عشرت میڈم رہیں۔میٹنگ میں پانچ والدین نے اسکول کی خوبیوں اور تعلیمی معیار پر اپنے تاثرات پیش کیے۔اسکے بعد تقریری مقابلوں میں حصّہ لینے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا ساتھ ہی جن طلباء نے تعطیلات کے دوران دیے گئے ہوم ورک کو مکمّل کیا۔ انھیں بھی انعامات سے نوازا گیا۔آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا، اس کے بعد دعا اور اظہارِ تشکر محترمہ حاجرا میڈم نے پیش کیا۔میٹنگ کے بعد ہر جماعت کے طلباء کے لیے ٹیبل وائز کونسلنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں والدین کو انفرادی طور پر اساتذہ سے ملاقات کا موقع ملا۔اس میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لیے ہیڈماسٹر محمّد رئیس سر کے ساتھ انکا اسٹاف ، پرویز سر ،ریحان سر ،ہاجرہ میڈم ، ثنا میڈم ،شگفتہ میڈم ، تحریم میڈم اور صوفیہ میڈم نے محنت کی –

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے