कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اسکول میں یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے کھیلوں اور تقریری مقابلہ جات کی شاندار تقریب

پربھنی :24؍جنوری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقراء سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی، پربھنی میں یومِ جمہوریہ (26 جنوری) کی مناسبت سے 12 جنوری سے 19 جنوری تک مختلف تعلیمی و تفریحی سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں جونیئر کے جی سے لے کر ہفتم جماعت تک کے تمام طلبہ و طالبات نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ان ایام کے دوران بچوں کے لیے انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کا اہتمام کیا گیا، میوزیکل چیئر،لیموں ریس،ٹوائز گیم شامل تھیں۔ ان کھیلوں کا مقصد بچوں میں جسمانی نشوونما، تعاون، اعتماد اور خوشی کے جذبات کو فروغ دینا تھا۔کینٹین ڈے کا بھی پروگرام بہت بڑے پیمانے پر کامیاب فنکشن حال میں رکھا گیا ۔19 جنوری کو شاندار پرائز ڈسٹری بیوشن پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں جونیئر کے جی سے ہفتم جماعت تک کے بچوں کو اوّل دوّم اور سوّم انعام دیا گیا، جبکہ دیگر بچوں کو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا۔ تمام انعامات حاجی سید مجاہد علی سر کے مبارک ہاتھوں سے تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے دوران بچوں کا My Self Introduction بھی لیا گیا، جس میں بچوں نے اپنے اعتماد اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اسی طرح یومِ جمہوریہ کے موضوع پر بچوں نے نہایت مؤثر اور پُراثر تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ اساتذہ کی محنت اس کامیاب پروگرام میں اسکول کی انچارج راحیلہ میم ، سلمیٰ میم، صبا میم، مسکان میم، جویریہ میم، شیبا میم، خنساء میم، نشاط میم، شائستہ میم، ارمان سر، مہرین میم، شارمیں میم، عرفہ میم کی محنت، لگن اور تعاون قابلِ تعریف رہا۔ یہ تقریب اس بات کا عملی ثبوت تھی کہ تعلیم کے ساتھ کھیل بچوں کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہیں۔ تمام بچوں نے اس پروگرام سے بھرپور لطف اٹھایا اور یادگار لمحات اپنے دامن میں سمیٹے۔ اقراء سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی، پربھنی میں منعقد ہونے والی یہ تقریبات نہ صرف بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ بنیں بلکہ ان کے اندر خود اعتمادی، نظم و ضبط، باہمی تعاون اور حب الوطنی کے جذبات کو بھی مضبوط کیا۔ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں اور ان کی آنکھوں میں چمک اس بات کی گواہ تھی کہ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل اور سرگرمیوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔ یہ پروگرام اس حقیقت کا واضح ثبوت تھا کہ ایک کامیاب تعلیمی ادارہ وہی ہوتا ہے جو علم کے ساتھ تربیت، کردار سازی اور جسمانی سرگرمیوں کو بھی برابر اہمیت دے۔ اساتذہ کی مخلصانہ محنت، انتظامیہ کی بہترین منصوبہ بندی اور بچوں کے جوش و جذبے نے اس تقریب کو یادگار اور مثالی بنا دیا۔ آخر میں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اقراء سیمی انگلش اسکول کو مزید ترقی عطا فرمائے، اس ادارے کے طلبہ و طالبات کو علم، اخلاق اور کامیابی کے اعلیٰ مقام تک پہنچائے اور ایسے بامقصد پروگرام آئندہ بھی اسی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوتے رہیں۔ آمین یا رب العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے