कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اسکول اور طوبیٰ کالج میں اساتذہ کی عظیم الشان تعلیمی کانفرنس

پربھنی:19؍ستمبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) اقراء اسکول کے زیرِ اہتمام اور طوبیٰ کالج کے اشتراک سے ایک پُروقار اور بصیرت افروز اساتذہ کی تعلیمی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ممتاز ماہرِ تعلیم ڈائریکٹر CEE نجم فاروقی سر نے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کی ذمہ داریوں، تدریس کے جدید تقاضوں اور تعلیم کے بدلتے رجحانات پر نہایت فکر انگیز اور دلنشین خطاب فرمایا۔پروگرام میں سیکریٹری ثناء ایجوکیشن سوسائٹی مجاہد سر نے اپنی پُراثر گفتگو میں اس امر پر زور دیا کہ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لئے اساتذہ کو اپنی تدریسی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہوگا، کیونکہ استاد ہی وہ ہستی ہے جو قوم کے مستقبل کو تابناک بنا سکتی ہے۔کانفرنس میں شریک دیگر معززین نے بھی اپنی آراء پیش کیں۔ ان میں ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول مشتاق سر معہ اسٹاف ، پرنسپل طوبیٰ کالج انصار سر معہ اسٹاف، ہیڈ ماسٹر پرائمری اسکول رئیس معہ اسٹاف، ہیڈ مسٹریس اقراء تراب ا لحق نگر منور میڈم معہ اسٹاف، ہیڈ مسٹریس اقراء معصوم کالونی راحیلہ میڈم معہ اسٹاف شامل تھیں۔اپنے خطاب میں نجم فاروقی سر نے واضح کیا کہ:ایک کامیاب استاد محض درسی کتابوں تک محدود نہیں رہتا بلکہ طلبہ کی کردار سازی اور شخصیت نکھارنے میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم میں نئی تبدیلیاں لانا نہایت ضروری ہے۔اساتذہ کو والدین و طلبہ کے مسائل کو حکمت و بصیرت سے حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی ہوگی۔طلبہ میں نظم و ضبط قائم کرنے اور تعلیمی معیار بلند کرنے کے لئے محنت، اخلاص اور جدید تدریسی طریقوں کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کانفرنس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ اساتذہ، والدین اور تعلیمی ادارے باہمی اشتراک سے ایک ایسی مضبوط بنیاد رکھیں گے جس پر نئی نسل کا تابناک مستقبل تعمیر ہو سکے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے