किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اردو ہائی اسکول، صوہیدار نگر، درگاہ روڈ، پربھنی:ایس ایس سی 2025 کے شاندار نتائج – طلبہ کی محنت رنگ لائی

پربھنی:15؍مئی (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقراء اردو ہائی اسکول نے ایک مرتبہ پھر شاندار تعلیمی نتائج کے ساتھ اپنی تعلیمی برتری کا ثبوت دیا ہے۔ سال 2025 کے ایس ایس سی امتحانات میں اسکول کے تمام طلبہ نے بہترین مظاہرہ کیا، جس پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین کو بجا طور پر فخر ہے۔
رجسٹرڈ طلبہ: 91
امتحان میں شریک: 91
کامیاب طلبہ: 80
فرسٹ کلاس امتیاز (Distinction): 7
فرسٹ گریڈ (Grade I): 16
سیکنڈ گریڈ (Grade II): 37
مجموعی کامیابی کی شرح: %88
نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ:
1. شفاء ناز شیخ سلیم – %89.00
2. عالیہ خانم کوثر خان – %86.20
3. مسکان بیگم مرزا جمال بیگ – %80.20
4. وجیحہ ناز عبدالرزاق لولانیہ – %79.40
5. تحرین شبنم شیخ محسن – %79.20
6. حنا خانم صدیق خان – %76.60
7. سمرین بیگم شیخ ذاکر – %75.20
8. امِ حبیبہ محمد انیس انصاری – %72.20
9. انشارہ مریم نصراللہ خان پٹھان – %72.00
10. مہرین مرزا افضل بیگ – %71.80
ان شاندار نتائج پر سکریٹری ثناء ایجوکیشن سوسائٹی، جناب سید مجاہد علی اور ہیڈماسٹر جناب سید مشتاق علی نے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کی محنت و رہنمائی کو سراہا۔ تمام اسٹاف نے مل کر کامیاب طلبہ کو نیک تمناؤں سے نوازا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔
ہیڈماسٹر صاحب نے اپنے بیان میں کہا:
یہ کامیابی طلبہ کی مسلسل محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ ہم اپنے تمام طلبہ پر فخر کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح اسکول کا نام روشن کریں گے۔”
اقراء اردو ہائی اسکول تعلیم و تربیت میں اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سال کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے