कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرأ اسکول، پربھنی میں مالیگاؤں دینیات امتحان 2025 کا کامیاب انعقاد

پربھنی:24؍دسمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقرأ اسکول، پربھنی میں مالیگاؤں دینیات امتحان 2025 نہایت خوش اسلوبی، نظم و ضبط اور دینی جذبے کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس امتحان میں جماعت کے جی تا ہفتم کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ امتحان کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا: گروپ A (کے جی تا چہارم) اور گروپ B (پنجم تا ہفتم)۔کے جی تا چہارم کے طلبہ کے لیے زبانی امتحان 17 اور 18 دسمبر کو لیا گیا، جبکہ تمام جماعتوں کے لیے تحریری امتحان 21 دسمبر کو منعقد ہوا۔ اس دینیات امتحان میں تقریباً 300 کے قریب طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔یہ امتحان محض تعلیمی جانچ تک محدود نہیں تھا بلکہ اس کا بنیادی مقصد طلبہ کے دلوں میں دینِ اسلام سے محبت، بنیادی دینی شعور اور اخلاقی اقدار کو مضبوط کرنا تھا، تاکہ بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک بہتر انسان اور باعمل مسلمان بن سکیں۔امتحان کے کامیاب انعقاد میں صدر مدرس جناب محمد رئیّس صاحب کی بھرپور نگرانی اور رہنمائی شامل رہی۔ اس موقع پر انور صاحب، نشاط میم، ریحان صاحب اور صوفیہ میم کی موجودگی نے امتحانی نظم و ضبط کو مؤثر اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اقرأ اسکول، پربھنی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ دینی تعلیم کے بغیر ہمہ جہت تربیت نامکمل ہے، اسی لیے ادارہ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی اقدار کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے۔ اس کامیاب امتحان پر اساتذہ، طلبہ اور والدین کے تعاون کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی دینی و تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے