कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

افطار کی تقسیم کے دوران گاڑی کی ٹکرسے مصری فٹ بالر جاں بحق

دقہلیہ :22؍فروری:مصر کے کھیلوں کے حلقوں میں اس وقت شدید رنج و غم کی لہر دوڑ گئی جب ایک المناک حادثے میں نوجوان فٹ بالر معتصم زکریا جان کی بازی ہار گئے۔ کلب عمال المنصورہ کے کپتان معتصم زکریا ایک فلاحی اور رضاکارانہ کام کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کے روز صوبہ دقہلیہ میں مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ نوجوان کھلاڑی سڑک پر مسافروں اور راہگیروں میں افطاری کے پیکٹ اور کھجوریں تقسیم کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں کچل ڈالا۔مصر کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر ہانی ابو ریدہ نے نوجوان کھلاڑی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب کلب عمال المنصورہ کے جونیئر سیکٹر کے کوچز اور حکام نے اس واقعے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معتصم زکریا محض ایک عام کھلاڑی نہیں تھے بلکہ وہ سنہ 2011ء کے گروپ کے کپتان تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ معتصم زکریا بہترین اخلاق اور بے پناہ ٹیلنٹ کے مالک تھے جن کا فٹ بال کی دنیا میں مستقبل نہایت روشن نظر آتا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے