किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اعزازی رکن کی نامزدگی پر مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد

پربھنی:24؍جون ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پربھنی کی جانب سے خمیسہ محمد جنید اور سکندر عبدالرزاق کوٹھاری کی بطور اعزازی رکن نامزدگی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پربھنی کی مینجمنٹ نے حال ہی میں دو باصلاحیت، فعال اور مخلص افراد جناب خمیسہ محمد جنید صاحب اور جناب سکندر عبدالرزاق کوٹھاری صاحب کو بطور اعزازی رکن نامزد کرنے کا اہم اور خوش آئند فیصلہ کیا ہے۔یہ نامزدگی نہ صرف سوسائٹی بلکہ اس کے زیر اہتمام چلنے والے تمام اداروں کے لئے ایک قیمتی اثاثہ تصور کی جا رہی ہے۔اس پرمسرت موقع پر مؤید المسلمین پرائمری اسکول، کچی بازار، پربھنی میں ایک پروقار استقبالیہ اور تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں اسکول کے صدر مدرس محترم محمد عبدالباسط صاحب اور سینئر اساتذہ کرام نے معزز اراکین کا پرتپاک خیر مقدم اور والہانہ استقبال کیا۔صدر مدرس محمد عبدالباسط صاحب نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا۔ہمیں نہایت خوشی ہے کہ میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پربھنی نے ایسے مخلص، فعال اور تعلیمی خدمات کے علمبردار افراد کو اعزازی رکنیت عطا کی ہے۔ خاص طور پر خمیسہ محمد جنید صاحب کی تعلیمی خدمات پورے شہر اور تعلیمی حلقوں میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ ہم پُر امید ہیں کہ خمیسہ محمد جنید صاحب اور سکندر کوٹھاری صاحب کی سوسائٹی میں شمولیت تمام اداروں کے لئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوگی۔ ان شاء اللہ۔”دونوں معزز اراکین نے اسکول کی جانب سے پیش کئے گئے محبت بھرے استقبال پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور سوسائٹی و تعلیمی اداروں کے فلاحی و تعلیمی مقاصد کی تکمیل میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے