कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اعتقاد کی جھلک

مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی 7219092920
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

ہم اس بات کے معتقد ہیں اور اس بات کا اعتقاد رکھتے ہیں کہ اللہ رب العزت نے اس وسیع ترین کائنات کو اپنی قدرت اور حکمت سے تخلیق create کیا ہے۔ اور اس کائنات universe میں انگنت سیارے planets ہیں۔ بلکہ سائنس کے تحقیق اور ریسرچ کے اعتبار سے دنیا میں جو ریت ہے اس زروں سے ایک سو دس گنا یا اس سے بھی زیادہ سیارے planets ہیں جو زمین سے ہزاروں گنا بڑے ہیں جو اپنے رب کی ایماء پر شب و روز اپنے اپنے محور پر گردش کر رہے ہیں۔ اور سب اپنی وقت مقررہ پر گردش عمل ہیں۔یہ قدرت کا ایک عظیم ترین شاہکار ہے۔ اور یہ تمام کی تخلیق creation خدا ے برتر کی منہ بولتی تصویر ہے۔ وہ ایک ایسی ذات کریم ہے جس کا کوئ مثل اور کوئ ثانی نہیں ہے۔ لیس کمثلہ شئ۔ ہم جس کرہ ارض earth پر رہتے ہیں وہ کائناتی ظام universe system کے مد مقبل ایک نقطہ کے برابر بھی نہیں۔ لیکن اللہ نے اس کرہ ارض پر انسانوں اورر ہمہ قسم کی مخلوقات کو پیدا کیا۔ اور اسی میں صوبہ اور ممالک اور سلطنتیں عطا کی۔ اور پھر انسان کو بادشاہت عطا کی اور اس کا یہی مطلب ہے کہ دین کو قائم کرنا اور اس کو تمام ادیان باطلہ پر غالب کرنا ہے۔ مذکورہ بالا میں جو ذکر کیا گیا کہ اس کائنات میں دنیا کی ریت سے کئ درجے ہیکل اور بڑی جسامت والے سیارے گردش کرہے ہیں۔ بلکہ تیر رہے ہیں۔ و کل فی فلک یسبحون۔ اس سے یہ بھی عیاں ہوتا ہے کہ جنت میں ہمارا مسکن اور رہاہش حد نظر ہوگا ۔اور یہ ہمارا اعتقاد ہے کہ اللہ کے لیے اس طرح مومن کو عطا کرنا بعید نہیں۔ اس منزل مقصود تک رسائ کے لیے ہم ہمارے اعمال کو بار بار درست کرنے اور چیک کرنے کے ضرورت ہے۔ جہاں اللہ نے اس کائنات اور ما فیہا کو انسان کے حوالے اس شرط سے کیا ہیکہ زمین میں فساد بپا نہ کریں۔ انسانیت اور اخوت عدل و انصاف رقت آمیز مزاج اللہ اور پیغمبر اسلام کے اصولوں کو ملحوظ رکھیں جو مسلمان اور اسلام کااولین فریضہ ہے۔ مذکورہ بالا تحریر میں فی فلک یسبحون قرآن میں ذکر ہے یعنی سیارے فضاء میں تیر رہے ہے اپنے اپنے محور پر ایک وقت مقررہ تک ۔ اور اسی کو سائنس نے بھی دریافت کیا کہ سیارے ا پنے اپنے محور پر گردش کر رہے ہیں۔ جس طرح اللہ نے اس کائنات کو خوبصورت تخلیق کیا ۔ اسی طرح انسان کو بھی اللہ نے اشرف المخلوقات کے نام سے سے موسوم کیا کہ اس دنیا میں انسان بہتر کام کرے اور انسانیت اور اخلاقی اقدار کا moral values کا درس دیں اور اعلاے کلمة اللہ اور اس کے مقاصد کو لوگوں میں روشناس کرایں۔ دوسری جگہ اللہ کا فرمان اللہ نے انسان کو ایک اچھے ہیئت اور اچھے ڈھانچے میں پیدا کیا ہے۔ اور حکم عدولی پر وہ وہ اسفل سافلین میں بھی جھونک سکتا ہے۔ جو لوگ ایمان پر قائم ہیں اور اعمال صالحہ کیے ان کے لیے بیباک انعام ہے۔ یہی ہمارا اعتقاد اور ایمان ہے۔ اللہ نے قرآن کریم میں وہ سب واضح بتادیا جو دنیا میں وقوع پزیر ہوگی ۔ دنیا میں جو زلزلے earthquakes رونما ہوتے ہیں اس سے بچنے کے لیے انسان اور سائنس یہ تدبیر کرتی رہی کہ earthquakes زلزلے سے بچنے کا پیشگی تحفظ کیسے کیا جاے۔ لیکن سائنس آج تک بے بس ہے۔ اللہ کا کلام کامل اور مکمل ہے قیامت تک انسانوں کے کامیابی کا ضامن ہے۔ اور یہ وہ کتاب ہے جس میں ذرہ برابر بھی شک کی گنجائش نہیں لاریب فیہ اس میں کوئ شک نہیں. پوری دنیا کا نظام عمل universal system موجود ہے۔ بس اس میں غور و فکر اور تدبر کی ضرورت ہے۔ دنیا میں ایجادات کا جو سلسلہ ہے وہ قرآن مجید کا ہی مظہر ہے۔اللہ تعالی کا علم دنیا کی یر شئ پر محیط ہے اور دنیا کی ہر مخلوق اس کے حکم اور غلبہ کی ماتحت ہے ۔ اور اسکی رحمت اور علم اور فیض ہر شئ کو عام ہے۔ اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کی بات نہیں۔ فیضان محبت عام ہے عرفان محبت عام نہیں۔ اللہ کی معرفت اور اس سے قرب تو صرف خشیة الہی میں مضمر ہے۔ اللہ تعالی ان تمام صفات سے بدرجہ اتم متصف ہے۔جس نے قرآن اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے دنیا میں قیامت تک کہ آنیوالے لوگو کے لیے راہ مشعل بنایا ہے۔ اسی بناء پر آپ صلی اللہ علیہ سلم نے ارشاد فرمایا ۔ اے امت کے لوگوں میں تم میں دو چیزیں یعنی قرآن اور میری سنت چھوڑ جارہا ہوں جو کامیابی کا منبع ہے۔ لیکن افسوس کہ ہم نے یہ دونوں بنیادی چیزوں کو ترک کیا۔ ہمیں اس بات کو ملحوظ رکھنا چاہیے کہ آپ صلی اللہ وسلم نے کہا خدا کی قسم اگر وہ میرے داہنے ہاتھ میں سورج اور بائیں ہاتھ میں چاند رکھ دے اور یہ چاہیں کہ میں خدا کے پیغام کو مخلوق تک نہ پہچاوں۔ یہ میرے لیے ہر گز ممکن نہیں ۔ چاہے میری جان کیوں نہ چلی جاے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے