कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اظہار تشکر و دعاؤں کی عاجزانہ درخواست

محمد سرور شریف ابن یوسف شریف ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز پربھنی

الحمدللہ تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں جس نے اپنے فضل سے انتخابات کا مرحلہ تکمیل کرایا اور ہمیں اخلاص کے ساتھ انتخابات کے ضمن میں اپنی خدمات انجام دینے کا موقع عنایت فرمایا ۔ ریاست مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے ضمن میں حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی کی آواز پر امت مسلمہ کے بہتر مستقبل، ملک کی ترقی امن و خوشحالی کے لیے الیکشن سے قبل اور الیکشن کے دن اپنی بے لوث اور مثالی خدمات انجام دینے والے تمام علماء کرام ائمہ مساجد اور مساجد کے اطراف محلوں میں کام کرنے والی ٹیموں کے ہم بے حد ممنون و مشکور ہیں اسی طرح فریضہ ووٹ کی ادائیگی کے لیےتمام ووٹرس مرد و خواتین کے بھی صمیم قلب مشکور ہیں اور اسی طرح پولیس وضلع انتظامیہ کا پر امن رائے دہی کےلیے شکریہ ادا کرتے ہیں اور امت مسلمہ سے عاجزانہ گزارش کرتے ہیں کہ آج جمعہ کی مبارک ساعتوں میں مغرب سے قبل اور تہجد میں اور مخصوص اوقات میں بھی دعائیں مانگیں کہ ہمارےمخلص علماء و اکابرین نے جس امید اور نیک گمان کے مطابق انتخابات کے لیے محنتیں کیں اس میں ہمیں کامیابی نصیب فرما اور نفرت ، ظلم و ستم کرنے والی موجودہ فرقہ پرست حکومت کو شکست عطا فرما امید ہے ، آپ دعاؤں کا اہتمام کریں !
جزاک اللہ خیرا کثیرا

منجانب رحمن فاؤنڈیشن ، پربھنی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے