किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اشاعت دین سے اہم حفاظت دین…!!!

محمدعبدالرافع خان، ناندیڑ (مہاراشٹر)
متعلم : دارالعلوم دیوبند

آج چونکہ یہ دور مسابقہ اور ریس کا دور ہے تو ازیں وجہ کہ ہر شخص خواہش لئے ہے کہ وہ کسی بھی دوڑ میں آخری نمبر پر نا آئے بلکہ ریس میں سرفہرست اس کا ہی نام ہو اسی طرح اشاعت دین کا حال بھی کچھ یوں ہی چل پڑا ہے اور فی زماننا چونکہ ذرائع ابلاغ کی جیسے بھر مار ہے اس نظریہ سے اشاعت دین کا فریضہ خواص پر دوبالہ تو اور بات دس گنا ہوجاتاہے اور عوام کے نظریہ سے اشاعت دین تو ایک (chik) کی محتاج ہو گیا ہے ۔ "جیسے کہ نیکی کر اور سوشل میڈیا پر ڈال” کی جیتی جاگتی تصویر بنتی چلی جا رہی ہے. اور احکام میں دلائل تو جیسے عوام نے "نسیا منسیا” ہی کر دیئے ہیں۔ اور "کنتم خيرامة ” کے وراثت میں ملے لیبل کو بلا جھجک استعمال کر کے اپنے ذمہ سے جیسے ایک بھاری بوجھ ہلکا کر رہی ہوں، ایک طرف صورت حال یہ ہے کہ خواص اپنی مسندوں سے نزول کرنے کو اپنی عار محسوس کر رہے ہیں اور دین کے مورث اعلیٰ کے خام خیالی میں اپنے شب و روز گزر بسر کر رہے ہیں۔ اور عوام کے ایک طبقہ کا حال تو یہ ہے کہ باپ چار دن کا داعی بن کر دنیا و اطراف کا گشت کر رہا ہے
اور گھر کی بچیاں دین سے بد دین و بیزار ہوکر غیروں کے ساتھ اپنا بستر گرم کر رہی ہے۔ کیونکہ باپ تو دعوت دین میں ایسا منہمک ہے کہ اہل و عیال کے حفاظت دین کا خیال ہی نا رہا شاید کہ علامہ اقبال نے اس وقت کے لئے ہی یہ شعر کہا تھا-
ڈال کر اپنے کردار پر پردہ اقبال”
ہر شخص کہہ رہا ہے زمانہ خراب ہے”
الغرض : ہمیں اس وقت اشاعت دین سے بڑھ کر حفاظت دین پر زیادہ توجہ دینی ہوگی اور قول رسولﷺ "خیر الناس من ينفع الناس”
کا مصداق بن کر داعئ اسلام ہونے اور توحید پر مرمٹنے کا ثبوت دینا ہو گا ۔ ورنہ وہ دن دور نہیں بلکہ نزدیک ہے۔ جس وقت اپنے ہی اہل و عیال ہمیں شرک کی دعوت دینگے تو خدارا مدعو بنے سے پہلے حفاظت دین کے داعنی بنیں،،!!!
اور "قوا انفسكم واھلیکم نارا”
کو لازم پکٹریں "اللهم حفظنا من شرورهم”
خلاصہ یہ کہ : آج ہمیں علمائے خیر کے آگے سر خم تسلیم کر کے صحبت اولیاء میں وقت گزارنا ہو گا اور انہی کے مشوروں اور رہنمائی میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے دین کی حفاظت کرنی ہوگی۔ چونکہ آج دین کو سوشل میڈیا پر چند ٹکوں کی خاطر محض لذت دنیوی اور ہوس نفسانی کےلئے خریدا اور بیچا جار ہے ۔ ایسے وقت میں ضروری ہے کہ ہم انبیاء علیہ السلام کے طرق دعوت و اشاعت کو ان کے وارثین سے سیکھیں اور آخرت میں خدا تعالی کے روبرو اپنی حاضری کو کامیاب بنائے اور صالحین و صدیقین میں اپنا نام درج کرائیں۔ اور دین کے ایسے داعی بننے اور بنانے سے بچیں جسکی وجہ سے حفاظت دین مشکل ہو جائے ۔
جہاں اگر چہ دگرگوں ہے قم باذنالله”
وہی زمیں ، وہی گردوں ہے ، قم باذن الله
تم التحریر بعون الملک الوھاب

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے