कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسکیم اور فائدہ

ازقلم: صدیقی حنا کوثر توثیق الماس (معلمہ: الہدیٰ اردو پرائمری اسکول، بیڑ)

السلام علیکم ، محترم قارئین
ہم سب بہتر جانتے ہیں کہ مختلف حکو متیں بنتی رہتی ہیں اور ہر حکومت اپنے عوام کے لئے کچھ نہ کچھ فائدے کی اسکیمات دیتی رہتی ہیں۔ کچھ اسکیمات ملک کی تمام عوام کے لیے ہوتی ہوتی ہیں تو کچھ خاص کر پچھڑا طبقہ، مطلقہ خواتین، بیوہ،بے سہارا و بے یارو مددگار لوگوں کے لئے، جن کی سالانہ آمدنی کم ہو ایسے لوگوں کے لئے ہوتی ہیں ۔لیکن کیا یہ ان لوگوں تک یا جو صحیح میں حقدار ہوتے ہیں ان تک پہنچتی ہیں؟؟ اسکول میں پری میٹرک اسکالرشپ!!! کیا اس کا فائدہ صرف غریب طلباء ہی اٹھاتے ہیں۔ (جو کہ فی الحال بند کی گئی ہے) ذراغور کریں اس بات پر کہ جو صحیح حقدار ہیں ان سے پہلے وہ لوگ ان اسکیمات کا فارم بھرتے نظر آتے ہیں جن کے پاس اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہوتا ہے۔پھر بھی ان غریبوں کا اور ضرورت مندوں کا حق مارنے سے باز نہیں آتے۔حال ہی میں چل رہی ایک اسکیم "لاڈلی بہنا” کا کافی چرچہ ہےاور یہاں بھی وہی حال دیکھنے میں آرہا ہے۔ اگر اسکیمات کا فائدہ اٹھانا ہی ہے تو ایک پر دس کی اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہئے ۔یہ اسکیم تو سب کے لیے عام ہے۔اور اس کے لئے نہ قطار میں کھڑا ہونا پڑتا ہے نہ ہی کوئی کاغذات بتانے ہوتے ہیں اور نہ ہی کوئی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔اور تو اور یہ اسکیم امیر و غریب سب کے لئے ہے۔ اب آپ کہیں گے کہ ایک پر دس کی کون سی اسکیم ہے۔ وہ ہے. ایک نیکی پر دس گنا اجر۔ ایک اچھے کام کے بدلے دس نیکیاں ۔ایک کو سلام کرو بدلے میں 10 نیکیاں کماؤ، ماں کو مسکرا کر دیکھو نیکی کماؤ ۔ مہمان کا استقبال ، خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے کرو اچھے سے اچھی اپنی حیثیت کے مطابق میر بانی کرو ، الله کی قربت حاصل کرو۔راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹاؤ نیکیاں کماؤ۔لاڈلی بہنا اسکیم سے ضرورت مندوں کے کھاتے میں پندرہ سو روپے جمع ہوں گے۔لیکن باقی سب اور تمام ہی لوگ اللہ کی اسکیمات پر عمل کریں گے تو ہمارے اکاؤنٹ میں کافی نیکیاں جمع ہوں گی جو ہمیں ہمارے حساب کتاب والے دن واپس کی جائیں گی ۔ اللہ ہمارے اکاؤنٹ کو نیکیوں سے بھر دے اور ہم کو اللہ کی اسکیمات پر عمل کرنے والا بنادے۔(آمین) اورتعلیم یافتہ و دولت مند لوگ جو غریبوں کا حق مارتے ہیں انھیں نیک توفیق و ہدایت دے (آمین)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے