किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسکول گروپ انڈر 14 فٹ بال مقابلوں میں مؤ یدالمسلمین ہائی اسکول کی شاندار فتح

پربھنی: 25؍ستمبر( بذریعہ ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے ادارے مؤیدالمسلمین ہائی اسکول عثمانیہ کالونی پربھنی کی اسکول گروپ انڈر 14 فٹ بال میں شاندار فتح ۔ ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول کے میدان میں منعقدہ ایک شاندار فائنل میچ میں مؤیدالمسلمین ہائی اسکول نے کوینس انگلش اسکول کو شکست دے کر انڈر اسکول گروپ 14 فٹبال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی یہ میچ شائقین اور دونوں اسکولوں کے حامیوں کے لیے شاندار مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ تھا ، فاتح ٹیم کو عظمت خان سر عبدالحکیم صدیقی سر اور محمد اشتیاق انصاری سر ان معلمین کی رہنمائی حاصل رہی ۔ دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پر بھنی کے سیکرٹری جناب غلام محمد مٹھو اسکول کمیٹی چیئرمین موسی یوسف ناگانی اور مدرسہ ھذا کے صدر مدرس محمد یوسف اور تمام اساتذہ نے تمام ہی کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی۔ پریس نوٹ میڈیا انچارج محمد یوسف نے دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے