कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسکولوں کے سالانہ امتحان ٹائم ٹیبل حکمنامہ سے ریاست مہا راشٹرکے اسکولوں پریشانی کی لہر ، ٹائم ٹیبل میں ردو بدل کیا جائے: اکھل بھار بھارتیہ اردو شکشک سنگھ

پربھنی: 06 مارچ ( محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز ) : ریاست کے تمام میڈیم اور تمام انتظامی اسکولوں کے سالانہ امتحانات اور جامع ٹیسٹ – 2 (PT) برائے 2024-25 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق ، امتحانات 8 اپریل سے 25 اپریل تک منعقد کیے جائیں گے، نیز جماعت پانچویں اور آٹھویں کے دو مرتبہ پرچہ لینے کے احکامات ہیں ، مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ ، ڈائریکٹر راہول ریکھا وار کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے تمام اسکولوں کے سالانہ امتحانات ایک ہی وقت میں منعقد کیے جائیں، جیسا کہ ڈپٹی ڈائرکٹر آف ایجوکیشن (ایڈ منسٹریشن) رجنی روادے نے بھی حکم دیا ہے۔ جس پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے وزیر تعلیم دادا جی بھوسے ، کمشنر سچندر پرتاپ سنگھ ، ڈائریکٹر راہل ریکھاوار سے تحریری مطالبہ کیا ہے کہ اسکولوں کے سالانہ امتحانات منعقد کرنے کے اختیارات قائم رکھے جائیں، جماعت پانچویں اور آٹھویں کی دو مرتبہ امتحانات نہ لیے جائیں، یا PAT کا پرچہ یا سالانہ امتحان کا پرچہ دونوں میں سے ایک پرچے لیے جائیں ، امتحانات مارچ آخر میں چھٹی کا دن چھوڑ کر شروع کرایا جائے نیز 10 اپریل تک ختم کر دیا جائے، پر چہ ختم ہونے کے بعد سالانہ امتحانات کے ریکارڈ بنانے کا وقت تو دیا جائے ، والدین کے منصوبہ بندی کے مطابق سالانہ امتحان جلد از منعقد کیا جائے ، موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی پانی کی قلت اور طلباء کی صحت پر بڑا اثر پڑ رہا ہے، عام طور پر اسکول کی سطح پر مارچ کے آخر میں یا اپریل کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والے امتحانات طلباء اور والدین کے لیے مفید ہوں گے ، امتحانات ختم ہونے کے بعد مختلف قسموں کی کلاسز اسکولوں میں شروع کی جاتی ہے وہ تمام بند پڑ جائیں گے، اس لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ سالانہ امتحان کے لیے جاری کردہ احکامات رد کرتے ہوئے مارچ آخر میں سالانہ امتحان شروع کیا جائے اور 10 اپریل تک امتحانات ختم کیے جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے