किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسکولوں کو گرانٹ، شکشن سیوک معیاد کم کرنا سی بی ایس ای پیٹرن ، اساتذہ کی بھرتی کے حوالے سے جلد ہی اہم میٹنگ : وزیر تعلیم دادا بھو سے

پربھنی :26 مارچ ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) : 14 اکتوبر 2024 کو ہائی اسکول ، جونیر کالج ، پرائمری اسکول کے لیے اضافی 20 فیصد گرانٹ کے لیے مالی معاونت ، شکشن سیوک معیاد کم کرنا ، 15 مارچ 2024 کا سنچ ما نیتا جی آر رد کرنا ، اساتذہ کی بھرتی میں زیادہ پوسٹ اپلوڈ ، سالانہ امتحان کے متعلق نوٹیفکیشن پر تبدیلی ، ان تمام امور پر غور و فکر کرنے کے لیےوزیر اعلیٰ ، نائب وزیر اعلیٰ، تمام متعلقہ محکموں کے افسران، تمام ایم ایل اے تمام تنظیموں کے نمائندوں و والدین کے ساتھ میٹنگ کر کے یقینا ایک اچھا فیصلہ کیا جائے گا ، یہ یقین دہانی منگل کو ممبئی میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے ایک وفد کو دی گئی جس کی قیادت تنظیم کے بانی صدر ساجد نثار احمد نے کی ، وفد میں منیر کابل، شیخ ذکی وغیرہ موجود تھے۔ وزیر تعلیم نے اساتذہ بھرتی میں خالی آسامیوں کو پوتر پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کمشنر کو دی۔ پینشن سے متعلق یونیفائیڈ پینشن اسکیم میں کنورٹ ہونے کے لیے 30 مارچ 2025 تک دی گئی مدت میں چار ماہ کی توسیع کی جائے اور تمام سنٹرل اسکولوں میں کمپیوٹر ڈیٹا آپریٹرز دستیاب کرائے جائیں ۔ ساجد نثار نے مطالبہ کیا کہ غیر تعلیمی کاموں کو ختم کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت میونسپل کارپوریشنں اور میونسپلٹیوں کو اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے 100 فیصد گرانٹ جاری کرے، ریاست کی ضلع پریشدوں میں پرائمری -اساتذہ کے انٹرا ڈسٹرکٹ اور انٹر ڈسٹرکٹ تبادلے فوری طور پر شروع کیے جائیں ، جن اضلاع -کی نشستیں پسماندہ درجے کے حوالے سے دستیاب نہیں ہیں، ان کو اوپن درجے میں شامل کیا 1 جائے ۔ ساجد نثار احمد نے مطالبہ کیا کہ سالانہ امتحان ٹائم ٹیبل میں رد و بدل کیا جائے ، ریاست کے امداد یافتہ تعلیمی اداروں میں کئی سالوں سے خالی پڑی غیر تدریسی اور چپراسی کیٹیگریز کے لیے بھرتی کے عمل کو شروع کیا جائے۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے