कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسکولوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنائیں:کیرئیر کونسلر عامر انصاری

اساتذہ کے لیے تربیتی نشست کا انعقاد

پربھنی:4 جولائی( نامہ نگار محمد سرور شریف) 30 جون ،2024 بروز اتوار میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی اور سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس کے اشتراک سے منعقدہ ’’کریئر کی بات عامر انصاری کے ساتھ ‘‘اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر عامر انصاری سر خطاب کر رہے تھے۔ عامر انصاری سر ایک مشہور کریئر کونسلر ، انقلاب اردو کےکریئر کا کالم نگار اور ساتھ ہی مدنی ہائی اسکول ممبئی کے پرنسپل ہیں۔ پروگرام کا آغاز مولانا رفیع الدین اشرفی نے تلاوت قرآن سے کیا ۔جناب خمیسہ محمد جنید ( پریسیڈنٹ ینگ میمن کمیٹی ،پربھنی ) نے پروگرام کے تمہیدی کلمات میں کہا کہ میمن مرچنٹس اسوسی ایشن اور سی ای ای ہمیشہ اس بات کے لیے کوشاں رہتی ہے کہ تعلیمی معیار کو بلند کیا جائے ،اسی ضمن میں ایک نشست ،اساتذہ کے لیے منعقد کی گئی ۔اس نشست کا مقصد ماہرین تعلیم سے استفادہ کرنا تھا۔ اس کے بعد عامر انصاری سر کا مختصر اور خوش اسلوب تعارف جناب اکبر سر امیر مقامی جماعت اسلامی پربھنی نے پیش کیا ۔عامر انصاری سر نے اپنے منفرد انداز میں سامعین سے کہا کہ وہ اپنے تعلیمی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ یہ آج کے وقت کی ضرورت ہے ۔طلبہ کو نئیskills مہارتیں سکھانے کے لیے نئے طریقے کار اور تجربوں کو پیش کرنے کی تائید کی۔ اس مختصر سے وقت میں تعلیمی اداروں کے منتظمین ،صدر مدرسین اور اساتذہ نے کئی سوالات کیے ۔ عامر انصاری سر نے اطمینان بخش انداز میں جواب دیتے ہوئے شرکاء کے اشکالات کو دور کرنے کی کوشش کی۔ آخر میں میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے سیکریٹری اور سی ای ای کے صدر جناب غلام محمد مٹھو م،مولانا رفیع الدین اشرفی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ،سی ای ای کے نائب صدر جناب معروف سر اور امیر مقامی جماعت اسلامی جناب اکبر سر نے عامر انصاری سر کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام کی نظامت نجم فاروقی ،ڈائریکٹر سی ای ای نے کی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے ذمہ داران ، سی ای ای کے ذمہ داران ،مدارس کے منتظمین، صدر مدرسین اور اساتذہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے