कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسکالرشپ امتحان میں فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے 33 طلبہ کی شرکت

پربھنی:23؍فروری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام مدارس فیض العلوم پرائمری اسکول، اقراء پرائمری اسکول اور فاطمہ پرائمری اسکول کے پنجم جماعت کے 33 طلبہ و طالبات نے اسکالرشپ امتحان میں پُرجوش انداز میں شرکت کی۔ یہ امتحان شاردا انگلش اسکول کے امتحانی مرکز پر منعقد ہوا۔اس موقع پر معلمینِ جماعت محمد ابرار خان، الطاف اللہ حسینی، شیخ سلمان اور سیما یاسمین میڈم نے امتحانی مرکز پر حاضر ہوکر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اعتماد و یکسوئی کے ساتھ پرچہ حل کرنے کی تلقین کی۔ اساتذہ کی موجودگی سے بچوں کے حوصلے بلند رہے اور انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ امتحان دیا۔انٹرویل کے دوران طلبہ و طالبات کے لیے ضیافت کا خصوصی انتظام کیا گیا، جس سے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ دوسرے پرچے سے قبل اساتذہ کرام نے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ طلبہ کو کامیابی کی امید دلائی۔امتحان کے اختتام پر تمام طلبہ و طالبات خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ واپس لوٹے۔ انتظامیہ اور اساتذہ نے امید ظاہر کی کہ طلبہ نمایاں کامیابی حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے