कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسماعیل ھنیہ کے قاتل سزا کے بغیر نہیں رہیں گے: موسی ابو مرزوق

غزہ:31؍جولائی: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسماعیل کے شہادت پر قاتلوں کو سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے، اس سلسلے میں اقصی ٹی وی سے حماس کے جاری کیے گئے بیان میں گیا ہے کہ اس اقدام کو بے سزا نہیں جانے دیا جائے گا۔اسماعیل ھنیہ کو ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح تہران میں شہید کیا گیا ہے جہاں وہ ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف وفاداری کے لیے منگل کے روز سے موجود تھے۔حماس کے ذمہ دار نے اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے حوالے سے کہا ہے کہ ھنیہ کے قاتل بغیر سزا کے نہیں رہیں گے۔ حماس کا یہ بیان اقصی ٹی وی سے رپورٹ کیا گیا ہے۔حماس کے سینیئر رہنما موسیی ابو مرزوق کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کا قتل ایک بزدلانہ کارروائی ہے۔ یہ بزدلانہ فعل کرنے کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچیں گے۔انہوں نے کہا ‘ ایران میں اسماعیل ھنیہ کا قتل ایک سنگین اضافہ ہے ، جس کی سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ حماس کے ایک اور رہنما سامی ابو زہری نے کہا ‘ وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں پا رہا اس لیے بزدلاانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔’

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے